سنبھل :اترپردیش کے ضلع سنبھل کے سرسی شرقی محلے میں شورٰی سعادت کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی جس میں علاقے کی ذمہ دار شخصیات کو کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نئی کمیٹی میں مولانا محمد عباس سرسیوی کو ذمہ دار مقرر کیا گیا۔اس کے علاوہ حسن مہدی سرسیوی کو صدر اور وقار مہدی سرسیوی کو جنرل سیکریٹری منتخت کیا گیا ہے۔ Bazm E Shura Sadat Committee Formed In Sambhal Uttar Pradesh
یہ بھی پڑھیں:Sufi Islamic Board: صوفی اسلامک بورڈ کا دعوت اسلامی پر سنگین الزام
انسپکٹر شمیم حیدر کو خزانچی اور میر صادق سرسیوی کو میڈیا انچارج مقرر کیا گیا، اس موقع پر بزم شورے سادات کے ممبران ظریف حسنین سرسیوی، ماسٹر شباب حیدر سرسیوی (فون پر رضامندی)، کاشف سرسیوی، کاشف سرسیوی، شمیم حیدر ،(شمی) سرسیوی، عظیم سرسیوی، عسکری جعفری سرسیوی، ارشد جلال سرسیوی، سلمان سرسیوی، زید سرسیوی وغیرہ میں موجود تھے۔ اس موقعے پر شورٰی سعادت کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین مولانا محمد عباس سرسیوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی زبان کو مضبوط اور فروغ دینے کے لئے اس زبان میں شاعری کا ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنانا بھی بہت ضروری ہے۔