ETV Bharat / state

Bazm e Afsar Mushaira in Kanpur: کانپور میں بزم افسر ناروی طرحی مشاعرہ کا انعقاد - کانپور میں بزم افسر مشاعرہ

افسر ناروی نے نعتیہ شاعری کے کئی مجموعے لکھے ہیں، افسر نعت گو شاعر تھے۔ ان کے صاحبزادے یاور وارثی بھی فطری طور پر شاعر ہیں اور اب تک بارہ کتابیں نثر ونظم اور غزل کی ترتیب دے چکے ہیں، ثبات ان کی تیرہویں کتاب ہے جو تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔ Bazm e Afsar Mushaira in Kanpur

بزم افسر ناروی طرحی مشاعرہ کا انعقاد، شاعر یاور وارثی کی نئی کتاب ثبات کا رسم اجرا

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 10:21 AM IST

کانپور، یوپی: کانپور میں بزم افسر مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مشہور و معروف شاعر افسر ناروی صاحب کی یاد میں کانپور میں ایک طرحی مشاعرے کا انعقاد چمن گنج میں کیا گیا، اس مشاعرے میں شاعر افسر ناروی کے صاحبزادے یاور وارثی جو خود ایک شاعر ہیں اور استاد شعراء کے نام سے کانپور میں پہچانے جاتے ہیں، ان کی نئی کتاب مجموعۂ غزلیات ثبات کا رسم اجراء بھی کیا گیا۔ افسر ناروی کانپور میں مشہور و معروف نعت گو شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ ان کی حاضر جوابی اور موقع و محل پر اشعار کہنے کا انہیں شرف حاصل تھا۔ Bazm Officer Mushaira in Kanpur

کانپور میں بزم افسر ناروی طرحی مشاعرہ کا انعقاد

افسر ناروی نعت گو شاعر تھے۔ جنہوں نے نعتیہ شاعری کے کئی مجموعے لکھے ہیں، ان کے صاحبزادے یاور وارثی بھی فطری طور پر شاعر ہیں اور اب تک بارہ کتابیں نثر ونظم اور غزل کی ترتیب دے چکے ہیں، ثبات ان کی تیرہویں کتاب ہے جو تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے. افسر ناروی کی یاد میں کانپور میں ایک بزم طرحی مشاعرے منعقد کیا گیا جس میں شاعر یاور وارثی نے اپنی نئی کتاب غزلیات کا مجموعہ ثبات کا رسم اجراء کیا، اس بزم میں شہر کے نامور شعرائے کرام نے شرکت کرکے اپنے اپنے اشعار بھی لوگوں کو سنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

یاور وارثی کا اصل نام غلام اسماعیل ہے، یاور وارثی ان کا تخلص جو حضرت افسر ناروی کے صاحب زادے ہیں۔ جن کا سلسلہ مشہور و معروف اردو کے شاعر داغ دہلوی سے ملتا ہے، یاور وارثی کی نئی کتاب کا مجموعہ مضامین ثبات تنقید کا مجموعہ ہے، جس کو یاور وارثی نے دو باب میں مرتب کیا ہے، باب اول میں یاور وارثی کی زندگی پر مختلف مصنفین نے اپنے مضامین لکھے ہیں اور باب دوم میں یاور وارثی نے پندرہ تنقیدی مضامین لکھے ہیں. یاور وارثی کا مشہور شعر جو انہوں نے اس کتاب میں لکھا ہے: جب سے روشن ہیں چراغ ان کی شناخوانی کے، رشک خورشید و قمر روزن دیوار ہوا، ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.