ETV Bharat / state

بستی: پولیس نے بیٹی کے قاتل باپ کو گرفتار کیا - انو

پولیس نے تفتیش تیز کرتے ہوئے اتوار کو شبہ کی بنیاد پر شیو گووند ترپاٹھی کو حراست میں لیکر اس سے پوچھ گچھ کی۔

Basti: Police arrested the father of the daughter's killer
بستی: پولیس نے بیٹی کے قاتل باپ کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 11:01 PM IST

اترپردیش کی بستی ضلع پولیس نے بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم باپ کو آج والٹر گنج علاقہ سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہیمراج مینا نے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ چھ نومبر کو پپرا تال میں لڑکی کی لاش ملی تھی۔ اس کی شناخت بیلہرا کی باشندہ شیو گووند ترپاٹھی کی بیٹی 18سالہ انو کے طورپر کی گئی تھی۔ شیو گووند نے پوسٹ مارٹم کے لئے تھانہ میں درخواست دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں اس کا قتل کسی دھار دار ہتھیار سے کئے جانے کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے تفتیش تیز کرتے ہوئے اتوار کو شبہ کی بنیاد پر شیو گووند ترپاٹھی کو حراست میں لیکر اس سے پوچھ گچھ کی۔

سختی کرنے پر شیو گووند نے بتایا کہ معاشقہ کے سبب اس نے ہی بیٹی کو قتل کرکے لاش تالاب میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.