ETV Bharat / state

بستی: سڑک حادثے میں صحافی کی موت - بستی ضلع اترپردیش

اترپردیش کے ضلع بستی میں شہر کوتوالی علاقے کے روتا چوراہے پر سڑک حادثے میں ایک صحافی کی موت ہوگئی۔

Basti: Journalist killed in road accident
بستی: سڑک حادثے میں صحافی کی موت
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 10:47 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی اخبار کے صحافی آنند پانڈے بدھ کی رات موٹر سائیکل سے اپنے گھر جارہے تھے۔ اس درمیان شہر کوتوالی علاقے کے روتا چوراہے کے نزدیک ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

اس حادثے میں آنند پانڈے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہ شہر کوتوالی علاقے کے کٹرا کے رہنے والے تھے۔

آنند پانڈے کے انتقال پر صحافیوں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ پریس کلب کے صدر ونود کمار اپادھیائے، سینئر صحافی انل کمار سریواستو، پردیپ چندر پانڈے، آلوک کمار سریواستو وغیرہ نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.