سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سریو ندی خطرے کے نشان سے 63 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ سیلاب سے ضلع کے 45 گاؤں متاثر ہیں اور 20 ہزار سے زیادہ آبادی سیلاب کا سامنا کررہی ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے تعاون کے لئے 55 کشتیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 17سیلاب کنٹرول مراکز بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے پکڑی، سنگرام، ارجن پور، نرسنگھ پور، لکڑی دوبے، لکڑی پانڈے، ہیمراج پور، کنہیا پور، چاند پور پورے، موتی رام، پہیا، اشوک کمار، سویکا، بابو خزانچی پور، وشنا داس پور، بلاس پور، دیورا، گنگوار، یہمت مالی گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
مزید پڑھیں: آسام میں سیلاب کی تباہ کاریاں
سیلاب کی وجہ سے 55 ہزار سے زیادہ ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے اور فصلیں برباد ہو گئی ہیں۔ ندی کا دباؤ سرحدی باندھ پر دباؤ بنا ہوا ہے۔