دیوبند: ہاٹ اسپاٹ ختم ہونے کے باوجود نہیں ہٹائی گئی بیری کیٹنگ - اترپردیش نیوز
سہارنپور کے دیوبند علاقے میں انتظامیہ نے 45 دن بعد دیوبند شہر کو ہاٹ اسپاٹ اور کنٹینمنٹ زون سے مستثنیٰ قرار تو دے دیا، لیکن دو دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک مختلف راستوں میں کئی گئی۔ بیری کیٹنگ کو انتظامیہ کے ذریعہ نہیں ہٹایا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے ڈی ایم سہارنپور سے دیوبند کے راستوں کو کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہر کے باشندہ نجم عثمانی نے کہا کہ دیوبند میں کورونا پوزیٹیو معاملے سامنے کے آنے کے بعد انتظامیہ کے ذریعہ پورے شہر کو ہاٹ اسپاٹ اور کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پورے شہر کو سیل کردیا گیا تھا اور تمام راستے بیری کیٹنگ کے ذریعہ بند کردیئے گئے تھے۔
اس دوران لوگوں نے انتظامیہ کا مکمل تعاون کیا اور اپنے گھروں کے اندر رہے۔کورونا معاملے ختم ہونے کے بعد انتظامیہ کے ذریعہ 45 دن بعد دیوبند کو ہاٹ اسپاٹ سے باہر کردیا گیا، لیکن اس کے باوجود محلہ خانقاہ ، بڑضیاءالحق، مسجد عالی شان، ایم بی ڈی چوک، ہنومان چوک وغیرہ سڑکوں پر کی گئی بیری کیٹنگ کو ابھی تک نہیں ہٹایا گیا ہے،جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدو رفت میں سخت پریشانی ہورہی ہے۔
انہوں نے ڈی ایم سے دیوبند کے تمام راستوں کو کھلوائے جانے کی مطالبہ کیا ہے۔ وہیں شہر کے باشندہ ضیاءالحق نے کہاکہ شہر سے ہاٹ اسپاٹ ختم ہونے کے باوجود بھی ہمارے محلہ کو بند کررکھا ہے، جس کی وجہ سے ہمیں روز مرہ کی ضروری اشیاءکے لئے پریشانی ہورہی ہے، محلہ کے تمام لوگ پریشان ہیں۔
ندیم احمد نے کہا کہ تین دن سے ہاٹ اسپاٹ ختم ہونے کی خبریں مل رہی لیکن بیریکیٹنگ نہیں ہٹائی جارہی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں سخت دشواری ہورہی ہے۔
انہوں نے ڈی ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے راستے کو کھولنے کی ہدایت جاری کریں۔ شہر کے باشندہ نصیر احمد نے کہا کہ ہم اس وقت پریشان ہیں کیونکہ یہاں راستےنہیں کھولے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب دیوبند سے ہاٹ اسپاٹ ختم کردیا گیا تو پھر راستے کیوں نہیں کھولے جارہے ہیں۔