ETV Bharat / state

بریلی شہر ہوگا 900 سی سی ٹی وی کیمرے کی نظر میں - Integrated Command and Control Center

بریلی اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت شہر کی نگہبانی کے لیے تقریباً ڈیڑھ سو چوک چوراہوں اور عوامی مقامات پر 900 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔

بریلی سی سی ٹی وی کی نظروں میں
بریلی سی سی ٹی وی کی نظروں میں
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 7:08 PM IST

بریلی میونسپل کارپوریشن کی زیر تعمیر عمارت میں قائم کئے جا رہے 'انٹیگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(آئی سی سی سی)' کے سات کیمروں کا ٹرائل کیا گیا جس میں شہر میں ہونے والی کوئی بھی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو جائےگی۔ اس کے علاوہ شہر کے ٹریفک نظام سے بھی افسران باخبر رہیں گے۔

بریلی سی سی ٹی وی کی نظروں میں

آئی سی سی سی کے سات کیمروں کے ٹرائل کے بعد افسران نے اس کے کامیاب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ستمبر مہینے تک شہر کے 145 چوراہوں اور عوامی مقامات پر 900 کیمرے نصب کرکے سسٹم کو چالو کر دیا جائےگا۔

تقریباً 167 کروڑ روپے کی لاگت کے اس پروجیکٹ کے شروع ہونے کے بعد سرعام ہونے والی وارداتوں کا پردہ فاش کرنا آسان ہوگا اور شہر کے ٹریفک نظام کو بھی قابو کرنے میں مدد ملےگی۔ اس کے علاوہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر بھی کارروائی کرنے میں آسانی ہوگی۔

بریلی شہر میں تقریباً 900 کیمرے نصب ہونے کی صورت میں ضلع اور ڈویژن کے افسران کے ساتھ ساتھ بریلی میونسپل کارپوریشن کے افسران کو بھی امید ہے کہ اس پروجیکٹ سے تقریباً پورا شہر تیسری آنکھ یعنی سی سی ٹی وی کیمرے کی نگاہ میں رہنے سے جرائم کی کارکردگی پر بھی لگام لگ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی: ان لاک ہونے سے زری کاروبار سے وابستہ افراد کو راحت

پہلے مرحلے میں بطور ٹرائل شہر کے ڈیلاپیر، ڈی ڈی پورم، اینٹ پجایا، راجندر نگر سمیت سات چوراہوں پر کیمرے لگائے گئے ہیں۔ آئی سی سی سی میں لگی بڑی اسکرین پر ورکنگ کمپنی کے افسران نے ڈیمو دیتے ہوئے سب سے پہلے ٹریفک نظام سے روبرو کرایا۔ کمپنی نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ کمپیوٹر کی ایک کمانڈ سے شہر کے ٹریفک نظام کو ایک کمرے میں بیٹھ کر آسانی سے دیکھا اور سمجھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد شہر کے مخصوص راستوں کی نگہبانی کرنے کے طریقہ کا بھی مظاہرہ کیا۔ کمشنر کی زیر صدارت اس پروجیکٹ کا پہلا ٹرائل کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ٹرائل کے دوران موجود تمام اعلیٰ افسران نے ورکنگ کمپنی کے اعلیٰ افسران سے متعدد سوالات کئے اور کمپنی کے افسران نے اطمینان بخش جواب دیتے ہوئے ضلع اور ڈویژنل افسران کو مطمئن کرنے کی کوشش کی۔

اُنہوں بتایا کہ اس پروجیکٹ کے تحت سڑک پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑی مالکان کا چالان بھی کیا جا سکتا ہے اور جرائم پر قابو کرنے میں بھی مدد ملےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.