ETV Bharat / state

بریلی: عرس تحسین رضا خان اختتام پذیر

بریلی میں خانوادہ رضویہ کے بزرگ محدث بریلوی حضرت تحسین رضا خان صاحب کے سہ روزہ عرس کے آخری دن قل کی رسم ادا کی گئی۔ اس موقع پر شہر اور دیگر اضلاع سے سینکڑوں مُرید، زائرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

Urs Tehseen Raza Khan
Urs Tehseen Raza Khan
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 8:53 PM IST

Updated : Mar 3, 2021, 9:15 PM IST

اس موقع پر منعقد تقریب میں تمام لوگوں سے بیٹیوں کی شادی میں جہیز کی شکل میں صرف ضرورت کا سامان دینے کی اپیل کی گئی۔

عرس تحسین رضا خان اختتام پذیر

اس عرس میں بریلی اور اطراف کے دیگر اضلاع کے زائرین نے شرکت کی جبکہ دیگر ریاستوں سے آنے والے تمام زائرین کو بریلی نہ آنے کی تاکید کی گئی تھی۔

دیگر ریاستوں کے عقیدتمندوں کی شرکت نہ ہونے کی صورت میں عرس کے تینوں دن کی تمام تقریبات کو آن لائن نشر کیا گیا تاکہ عقیدت مند گھروں میں ہی آن لائن عرس کی تمام تقریبات کو سماعت کرکے روحانی طور پر شرکت کر سکیں۔

حضرت تحسین رضا خان کا خاندانی سلسلہ درگاہ اعلیٰ سے وابستہ ہے۔ وہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کے بھائی حضرت حسن رضا خاں کے پوتے تھے۔

اُنہوں نے درگاہ اعلیٰ حضرت کے قائم کردہ مدرسہ میں تقریباً 50 برس تک درس حدیث دیا تھا۔

اس عرس مبارک کی خاص بات یہ رہی کہ اس دوران تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ جہیز کے نام پر نمائش بند کریں اور نکاح کو آسان بنائیں۔ امیر شہر کی بیٹیوں کی شادی میں فضول خرچی اور بے تحاشہ جہیز کی نمائش کی وجہ سے لڑکے والے غریب لڑکیوں کے رشتہ کو ترجیح نہیں دیتے ہیں۔ لہٰذا جہیز کی نمائش بند کریں جس سے غریب بچیوں کی شادی میں آسانیاں پیدا ہوں۔

حضرت تحسین رضا خاں سنہ 2007 میں ایک سڑک حادثہ میں رحلت فرما گئے تھے۔ تب سے ہر برس اُن کا عرس منایا جاتا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2021, 9:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.