خانقاہ عالیہ نیازیہ کے اہم بزرگ سجادہ نشین اور صوفی حسنین میاں نامی عرف حسنی کے انتقال پر کانگریس پارٹی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کانگریس نے اپنے تعزیت نامہ میں کہا کہ کانگریس پارٹی حسنی میاں کے انتقال پر تعزیت پیش کرتی ہے اور اس غم کی گھڑی میں اُن کے اہلِ خانہ کی تکلیف کو محسوس کرتی ہے۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بریلی میں واقع خانقاہ عالیہ نیازیہ کے نام ایک تعزیت نامہ بھیجا ہے۔
یہ تعزیت نامہ گزشتہ 14 ستمبر کو لکھا گیا ہے۔ یہ تعزیت نامہ خانقاہ کے مینیجر شبّو میاں نیازی کو سپرد کیا گیا ہے۔ اسے لi کر کانگریس کے ریاستی سیکریٹری اسلم چودھری خانقاہ پہنچے اور حضرت شبّو میاں کے سپرد کیا۔
اُنہوں نے کانگریس کے اہم عہدے داران شبّو میاں کی فون پر بات بھی کرائی۔ پرینکا گاندھی کے دستخط شدہ تعزیت نامہ میں لکھا ہے کہ ”آپ کے بھائی روحانی شخصیت حضرت حسنین میاں صاحب کے انتقال کی اطلاع ملی تو مجھے بہت افسوس ہوا۔ مجھے احساس ہے کہ آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو اس تکلیف کو برداشت کرنا، افسوس اور تکلیف دینے والا ہے۔ میں آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے تئیں اپنی تعزیت پیش کرتی ہوں“۔