ETV Bharat / state

بریلی: مسلم محلہ میں آلودہ پانے کے سبب لوگ پریشان - بریلی ای ٹی وی بھارت خبر

بریلی میونسپل کارپوریشن کی غفلت کے سبب پرانا شہر کے کئی علاقوں کی صورتحال ابتر ہے۔ سڑکیں تو پہلے سے ہی خستہ حال ہیں۔ مزید برآں یہ ہے کہ آلودہ پانی سڑکوں کے اوپر بہہ رہا ہے۔ جس کے سبب بزرگ، بچے اور خاص طور پر خواتین کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔

مسلم محلہ میں آلودہ پانے کےسبب لوگ پریشان

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 12:12 PM IST

Updated : Jul 15, 2021, 2:28 PM IST

پرانے شہر کے قریش نگر علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان دنوں سڑک اور پانی کے مسئلہ سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔ یہاں کی سڑکیں خستہ حال ہیں اور آلودہ پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بچے ٹیوشن جانے سے قاصر ہیں۔ تو وہیں خواتین کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔

مسلم محلہ میں آلودہ پانے کے سبب لوگ پریشان

دراصل یہ سڑک قریش نگر اور صوفی ٹولہ دو وارڈز کےدرمیان حد قائم کرتی ہے۔ دونوں وارڈز کے مقامی باشندوں نے متعدد مرتبہ بریلی میونسپل کارپوریشن کے افسران سے ملاقات کرکے سڑک کی مرمت کرانے کے لئے درخواست دی ہے۔ لیکن اب تک معاملہ جوں کا توں ہے۔

دو وارڈز کو تقسیم کرکے مدینہ مسجد تک جانے والی اس سڑک کے دونوں طرف کل 45 مکانات ہیں اور تمام مکانات کے مکین مسلمان ہیں۔

ان مکانوں سے درجنوں لوگ نماز ادا کرنے کے لئے گھروں سے نکلتے ہیں۔ خستہ حال سڑک پر نالیوں کا پانی بہنے کی وجہ سے کپڑے خراب ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ موٹر سائیکل کی بات تو دور یہاں سے پیدل نکلنا بھی مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:ادھم پور: خستہ حال سڑک کو جلد سے جلد مرمت کرنے کا مطالبہ

بہرحال بریلی میونسپل کارپوریشن یعنی بی ایم سی میں موجودہ کارپوریٹرس کی میعاد کا تقریباً چار برس کا عرصہ مکمل ہونے کو ہے۔ اس کے باوجود سڑک خستہ حال ہے۔ مقامی باشندے دبی زبان میں بی ایم سی کی غفلت کا ذکر کرتے ہیں، لیکن بی ایم سی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Last Updated : Jul 15, 2021, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.