یونیورسٹی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا ہے۔ یونیورسٹی رجسٹرار سُنیتا پانڈے نے یہ ہدایات جارے کیئے ہیں۔
یونیورسٹی میں اگر طلباء کا اپنا کوئی کام ہے، تو تمام کاؤنٹرز اُنکی سہولیت کے لئے دفتری اوقات میں کھلے رہیں گے۔
اس کے علاوہ، اگر کوئی بیرونی شخص انتظامی عمارت میں کسی کام کے سلسلے میں آئےگا تو اُسے اپنے کام کا ذکر ایک پرچی پر لکھ کر یہ پرچی سیکیورٹی گارڈ کے سپرد کرنی ہوگی۔
یہ پرچی رابطہ کرکے متعلقہ کاؤنٹر پر بھیج دی جائےگی۔ اس کی بنیاد پر ہی مذکورہ شخص کا کام مکمل کیا جائےگا۔ اگر ضروری ہوگا تو ہی اس شخص کو ماسک پہننے اور سینی ٹائز کرنے کے بعد ہی انتظامی عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائےگی۔ روہیلکھنڈ یونیورسٹی میں آڈٹ کرنے والے اہلکار شہر کے پوش علاقے رامپور گارڈن سے آتے ہیں۔
یہاں بہت زیادہ کورونا مثبت مریض مل چکے ہیں۔ لہزا یہ طے کیا گیا ہے کہ جو اہلکار آڈٹ کرنے کے لیئے آئےگا، اُسے تحریری طور پر یہ دینا پڑے گا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے اکاؤنٹس سیکشن میں بھی ایک ملازم کو تیز بخار کی اطلاع ملی تھی۔ اس پر یونیورسٹی نے اسے ایک ہفتہ کی چھٹّی دے دی ہے۔ رجسٹرار نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ اگر کسی ملازم سے صحت سے متعلق کوئی مسئلہ ہے تو اس کی اطلاع اپنے متعلقہ افسر کو فراہم کرائیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کیمپس میں ماسٹرز کورسز میں داخلے کے لیئے امتحان کے بجائے میرٹ سے داخلہ کیئے جانے کا معاملہ بھی ابھی زیر بحث ہے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے تمام امتحانات پہلے ہی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ ابھی تک داخلہ امتحانات کے انعقاد کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو جی سی کی ترمیم شدہ گائیڈ لائن جاری
ایسی صورتحال میں یونیورسٹی اس پر غور کر رہی ہے۔ چونکہ یونیورسٹی آرڈیننس کے مطابق داخلہ امتحانات منعقد کرانے کا رواج ہے۔ لہٰذا میرٹ کی بنیاد پر داخلہ کرنا انتا آسان نہیں ہوگا۔ اسی وجہ سے داخلہ امتحانات انعقاد کے نظام میں تبدیلی کے لیئے 20 جولائی کے بعد منعقد ہونے والی داخلہ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ تجویز بھی رکھی جائےگی۔
غور طلب ہے کہ ایم جے پی روہیلکھنڈ یونی ورسٹی مین ایم ایس سی، بی ایل ایڈ، ایل ایل ایم، ایم ایڈ، ایم فل سمیت تمام ماسٹرز کورسز کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ان کورسز میں، سال 2012 سے 12713 سیٹوں پر داخلہ امتحانات کی بنیاد مستقل طور پر داخلہ لیا جاتا ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 15 جولائی کو اب اس کے آن لائن درخواست کا آخری موقع ہے۔
سالانہ امتحانات کے نظام الاوقات کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔ لہٰذا یونیورسٹی انتظامیہ میرٹ سے داخلے پر غور کررہی ہے۔ کافی تعداد میں اساتذہ کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر داخلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا جانا چاہئے۔ یہ فیصلہ نہ صرف اساتذہ، بلکہ تمام طلباء طالبات کے حق میں بھی مفید ثابت ہوگا۔