ریاست اترپردیش کا بریلی ضلع ایک مرتبہ پھر کورونا کی زد سے آزاد ہوگیا ہے۔ اب تک دو مرحلے میں کل 11 افراد کو کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ جن میں سے ایک شخص کی موت ہوچکی ہے اور باقی 10 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔ لہذا، ضلع بریلی اب کورونا سے پوری طرح آزاد ہوگیا ہے۔ اب ضلع انتظامیہ نے حکومت اترپردیش کو رپورٹ بھیج کر بریلی ضلع کو ریڈ زون زمرے سے ہٹاکر گرین زون میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اترپردیش کا بریلی ضلع دوسری مرتبہ کورونا سے پاک ہوگیا ہے۔ یہاں پہلی مرتبہ ایک ہی کنبہ کے چھ افراد میں کورونا مثبت پائے جانے کے بعد سُبھاش نگر علاقے کو سیل کرکے ہاٹ اسپاٹ علاقہ قرار دیا گیا تھا۔ جب وہ سبھی چھ افراد صحتیاب ہو کر گھر چلے گئے تو کچھ روز بعد مختلف علاقے حجیاپور، برہم پورہ اور رام نگر میں کل پانچ افراد کو کورونا مثبت پایا گیا۔ اب تک ضلع میں ایک کورونا مثبت مریض کی موت ہوئی ہے اور باقی 10 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے بعد ضلع انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔
![bareilly from red zone to green zone](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-bar-1-bareillyfromredzonetogreenzone-av-7204399_14052020181523_1405f_1589460323_4.jpg)
![bareilly from red zone to green zone](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-bar-1-bareillyfromredzonetogreenzone-av-7204399_14052020181523_1405f_1589460323_674.png)
انتظامیہ نے بریلی میں موجودہ صورتحال سے حکومت کو متعارف کرایا ہے۔ ضلع افسران کو امید ہے کہ اگر ایک یا دو دن میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تو حکومت بریلی ضلع کو ریڈ زون کے زمرے سے نکال کرکے گرین زون کے زمرے میں شامل کر سکتی ہے۔