ETV Bharat / state

بریلی : ترقیاتی منصوبوں کی تخمینہ لاگت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت - اتر پردیش کے ضلع بریلی

ڈی ایم نتیش کمار نے ضلع کلیکٹریٹ میں ماہانہ جائزہ میٹنگ کے دوران ایسی تمام تجاویز کو مسترد کر دیا، جن میں کسی منصوبہ کی پروجیکٹ کاسٹ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Uttar PRadesh
Uttar PRadesh
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 1:24 AM IST

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا اثر تقریباً ختم ہونے کے بعد زندگی کو پٹری پر لانے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے بھی نامکمل ترقیاتی کاموں کو مکمل کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

بریلی میں اب شہر کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کرنا ”ایگزیکٹو اینڈ ورکنگ آرگنائزیشن“ اور متعلقہ سرکاری محکمہ کے افسران کو کافی مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈی ایم نتیش کمار نے تاخیر کی وجہ سے پروجیکٹ کاسٹ میں اضافہ کرنے پر متعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف تحقیقات کرانے اور قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تخمینہ لاگت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت
تخمینہ لاگت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت

ڈی ایم نتیش کمار نے ضلع کلیکٹریٹ میں ماہانہ جائزہ میٹنگ کے دوران ایسی تمام تجاویز کو مسترد کر دیا، جن میں کسی منصوبہ کی پروجیکٹ کاسٹ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایم ایس ڈی پی ”ملٹی سیکٹورل ڈیولپمنٹ پروگرام“ کے تحت کئی منصوبوں کے بجٹ میں اضافے کی تجاویز ارسال کی گئی تھیں۔ ڈی ایم نے ایسے تمام افسران کے خلاف تحقیقات کرانے کے بعد کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے مزید کہا ہے 'اگر بارش کے اوائل میں سڑک ٹوٹنے یا دھنسنے کی خبر موصول ہوتی ہے اور اُس سڑک میں غیر معیاری مواد کا استعمال کرنے کا معاملہ منظر عام پر آتا ہے تو متعلقہ محکمہ کو کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.