ETV Bharat / state

'روٹی، کپڑا تقسیم کرنے کا ڈے مقرر کرنے کی ضرورت'

بھارت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مغریبی تہزیب و ثقافت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے سجادہ نشین حضرت احسن رضا خاں احسن میاں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ویلنٹائن ڈے منانے سے دور رہنا چاہیئے۔ ویلنٹائن ڈے، روز ڈے جیسی مغریبی روایات کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ لہزا نوجواںوں کو ایسی تمام روایات سے دور رہنا چاہیئے۔'

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 8:21 PM IST

bareilly: dargah appeals to avoid celebrate valentine day
'مسلمان نوجوانوں کو ویلنٹائن ڈے منانے سے دور رہنا چاہیئے'

بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے سجادہ نشین حضرت احسن رضا خاں احسن میاں نے کہا کہ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے تربیت کی فکر کریں اور اُن کے ہر ایک فعل و حرکت پر نظر رکھیں۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈے منانا بھی ہے تو روٹی، کپڑا اور دیگر ضروریات کی چیزیں تقسیم کرنے کا 'ڈے' مقرر کریں۔

ہمارے ملک میں ہر ایک دن یا رات یعنی ”ڈے“ یا ”نائٹ“ میں کوئی نہ کوئی شخص بھوکہ سوتا ہے۔ لہذا، ہم ایسا ڈے منائیں جس دن ہم روٹی اور کپڑا تقسیم کریں، تاکہ ملک میں کوئی بھوکہ نہ سوئے، کوئی بے لباس نہ رہے۔

اُنہوں کہا ہے کہ اکثر دیکھا جا رہا ہے کہ معاشرے میں نوجوان ایسے ڈے منانے میں خوشی کا اظہار کرتے ہیں جن کا نہ تو ہمارے ملک سے تعلق ہے اور نہ ہی ہمارے مذہب سے۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ اللہ کے رسول حضور سرورِ کائنات نے نکاح کو آسان کرنے کے لیے فضول خرچی سے بچنے کا حکم دیا ہے۔ مسلمانوں میں بڑھتے جہیز کے رجحان پر بھی ہمیں غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن لوگوں نے نکاح میں فضول خرچی کر کے اسے مشکل اور مہنگا کر دیا ہے، جس کی وجہ سے غریبوں کو اپنی بیٹیوں کی شادی کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کی شادیاں صحیح وقت پر سنّت رسول کے مطابق کریں، تاکہ بچے کوئی غلط قدم نہ اُٹھائیں۔

مزید پڑھیں:

حکومت ہر مورچہ پر ناکام ہے: مولانا توقیر رضا

درگاہ اعلیٰ حضرت کے میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ شہر کے دورے پر نکلے حضرت احسن میاں نے ملک کے تما علماء، ائمہ اور اساتذہ سے یہ پیغام مساجد، مدارس، جسلوں اور محفلوں کے ذریعہ لوگوں میں عام کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.