ETV Bharat / state

بریلی: میلادالنبیﷺ کو عالمی یومِ امن کے طور پر منائیں

بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت کے احاطہ میں قائم کردہ مدرسہ منظر اسلام کے استاذ مفتی سلیم نوری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر گھروں اور مساجد کو جھنڈوں اور روشنیوں سے سجایا جائے۔ شریعت کے دائرے میں رہکر عید میلاد النبیﷺ کی خوشیاں منائیں۔ میلاد کی محفلیں سجائیں۔ تمام انجمنوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام لوگ اپنے ہاتھوں میں چھوٹی چھوٹی تختیاں لیکر چلیں، جس میں پیغمبر اسلام حضور نبیٔ کریم ﷺ کی اور مذہب اسلام کی تعلیمات لکھی ہوئی ہوں۔

عالمی یومِ امن
عالمی یومِ امن
author img

By

Published : Oct 19, 2021, 1:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین مفتی حضرت احسن رضا خاں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ حضور نبیٔ کریم ﷺ کے یوم ولادت بارہ ربیع الاول کو ”ورلڈ پیس ڈے“ عالمی یومِ امن کے طور پر منائیں۔

عالمی یومِ امن
سجادہ نشین نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور نبیٔ کریم ﷺ کو رحمۃ للعٰلمین بناکر دنیا میں بھیجا تھا۔ آپ نے نہ صرف انسانوں کے بلکہ جانوروں اور پرندوں کے حقوق پر توجہ دیتے تھے۔ اگر آپ کی تعلیمات اور ہدایات پر لوگ عمل کریں تو دنیا بھر میں امن و امان، سکون و چین اور انسانیت کا جذبہ عام ہوجائے۔

آج سے تقریباً 1400 برس قبل آپ نے بیٹی بچانے کا عظیم پیغام دیا۔ آپ نے شراب، زنا اور سود کو حرام قرار دیا۔ تمام سماجی برائیوں سے بچنے اور دیگر لوگوں کو بچانے کی ہدایت دی۔

علم سیکھنے اور سکھانے یعنی علم کے بابت درس و تدریس کے لیے طویل، تاریک اور مشکل راستوں سے گزرتے ہوئے چین تک جانے کا درس دیا تھا۔ پڑوسی کے حقوق بتائے۔ جس میں صرف مسلمانوں کی نشاندہی کی بات نہیں کی تھی، بلکہ پڑوسی خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، اُس کی حفاظت اور دیانتداری کا درس دیا۔ پڑوسی کی مشکل میں کام آنے کی ہدایت کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنے کا درس دیا۔

میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ مفتی احسن میاں نے سب کو عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر کی تمام انجمنوں کو جلوس محمدی میں انتہائی سادگی کے ساتھ شرکت کرنی چاہیے۔ ڈی جے اور تیز آواز والے لاؤڈ اسپیکر پر خرچ ہونے والی رقم کو بچاکر غریب لڑکیوں کی شادی میں تعاون کریں۔ غریبوں اور یتیموں کو کھانا اور کپڑے مہیا کرائیں۔ طالب علموں کو کتابیں اور بیماروں کو ادویات مہیا کرائیں۔ یہی اسلام اور ہمارے نبی کا پیغام ہے۔

درگاہ اعلیٰ حضرت کے احاطہ میں قائم کردہ مدرسہ منظر اسلام کے استاذ مفتی سلیم نوری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر گھروں اور مساجد کو جھنڈوں اور روشنیوں سے سجایا جائے۔ شریعت کے دائرے میں رہ کر عید میلاد النبیﷺ کی خوشیاں منائیں۔ میلاد کی محفل سجائیں۔ تمام انجمنوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام لوگ اپنے ہاتھوں میں چھوٹی چھوٹی تختیاں لیکر چلیں، جس میں پیغمبر اسلام حضور نبیٔ کریم ﷺ کی اور مذہب اسلام کی تعلیمات لکھی ہوئی ہوں، مثلاً "نماز قائم کریں، علم سیکھیں اور سکھائی ،بیٹی بچائیں، نشہ بند کریں، سود خوری بند کریں، پانی بچائیں، قرآن مجید کی تعلیم کو عام کریں، مسلمانوں میں اتحاد قائم کریں اور تشدد اور فساد سے بچنے کی کوشش کریں۔

  • مزید پڑھیں:بارہ ربیع الاول کے موقع پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی مبارکباد

تحریک تحفظ سنیت ”ٹی ٹی ایس“ کے قومی ایگزیکیٹیو ممبر شاہد نوری، اجمل نوری اور پرویز نوری نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پرامن طریقے سے نامزد افراد اور سڑکوں سے ہی جلوس محمدی نکالیں۔ اورنگزیب نوری اور طاہر علوی نے کہا کہ اس بات کا پورا خیال رکھا جائے کہ جلوس میں گنبد خضرہ، مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کے پوسٹروں کی بے حرمتی نہ ہو۔ جلوس میں لوگوں کو اسلامی لباس، عمامہ شریف اور اسلامی ٹوپی میں سادگی کے ساتھ شرکت کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.