ETV Bharat / state

بریلی: عیسائیوں پر ہورہے مظالم کے خلاف احتجاج

یونائیٹڈ کرسچن مہاسنگٹھن کے ریاستی جنرل سکریٹری پادری سائمن پرساد نے کہا کہ اس وقت ہر جگہ عیسائیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ یہ تشویش کی بات ہے کہ یہ حملے بغیر کسی وجہ کے ہو رہے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مسیحی برادری کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ کس کے کہنے پر کیا جا رہا ہے اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

سائمن پرساد کا مطالبہ
سائمن پرساد کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 10:22 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں ”یونائیٹڈ کرسچن مہا سنگٹھن“ کے جنرل سکریٹری نے عیسائی سماج کے لوگوں کے ساتھ ملکر امبیڈکر پارک کوتوالی سے ضلع ہیڈکوارٹر تک پیدل مارچ نکالا۔ اور مختلف مقامات پت عیسائی برادری پر ہو رہے حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔ اس سلسلہ میں اُنہوں نے صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، گورنر اور وزیر اعلیٰ کو ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

سائمن پرساد کا مطالبہ

بریلی ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے پہنچے "یونائیٹڈ کرسچن مہاسنگٹھن“ کے ریاستی جنرل سکرyٹری پادری سائمن پرساد نے کہا کہ اس وقت ہر جگہ عیسائیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ یہ تشویش کی بات ہے کہ یہ حملے بغیر کسی وجہ کے ہو رہے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مسیحی برادری کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ کس کے کہنے پر کیا جا رہا ہے، اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ مسیحی معاشرے کی معصوم خواتین کے ساتھ مارپیٹ اور استحصال کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کے واقعات آئے دن دیکھنے کو مل رہے ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ اعلیٰ حکام اور پولیس انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل شاہجہاں پور میں ایک 13 سالہ لڑکی کا ہاتھ ٹوٹ دیا گیا تھا۔ پولیس کی موجودگی میں پادری پرحملہ کیا گیا اور پادری کو تھپّڑ مارا گیا۔ اس طرح کے متعدد واقعات مسیحی سماج کے ساتھ پیش آ رہے ہیں۔

پادری سائمن پرساد نے کہا کہ چرچ میں پرے کے دوران توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں پولیس نے ایسے شرمناک واقعات کو انجام دینے والے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے عیسائی سماج کے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ جس کی وجہ سے آج مسیحی معاشرے کے لوگوں میں غصّہ اور ناراضگی ہے اور غم اس بات کا ہے کہ ہمارے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے

انہوں نے یہ احتجاج انہی واقعات کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

گوتم بدھ نگر: آر ایس ایس نے 25 افراد کو دوبارہ ہندو مذہب اختیار کرایا

اُنہوں نے مزید کہا کہ مسیحی معاشرے کے لوگ امن پسند ہیں۔ اُن کے ذریعے کسی بھی طرح کا تبدیل مذہب پروگرام منعقد نہیں کیا جا رہا ہے۔ ملک کے صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، گورنر اور وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم میں ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ عیسائی معاشرے کے لوگوں پر ہونے والے مظالم بند کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.