ETV Bharat / state

لکھیم پور تشدد: بارہ بنکی پی ایس پی ایل کا صحافی کی موت پر رنج کا اظہار - ای ٹی وی بھارت اردو

بارہ بنکی کی پی ایس پی ایل یونٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کو معطل کرنے کے ساتھ افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس پی ایل نے لکھیم پور جاتے وقت گرفتار کیے گئے پارٹی کے صدر شیو پال یادو کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بارہ بنکی پی ایس پی ایل کا صحافی کی موت پر رنج کا اظہار

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 7:20 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پرگتی شیل سماجوای پارٹی ( پی ایس پی ایل ) نے اتوار کے روز لکھیم پور تشدد میں زخمی ہوئے صحافی رمن کشیپ کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بارہ بنکی کی پی ایس پی ایل یونٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کو معطل کرنے کے ساتھ افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس پی ایل نے لکھیم پور جاتے وقت گرفتار کیے گئے پارٹی کے صدر شیو پال یادو کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بارہ بنکی پی ایس پی ایل کا صحافی کی موت پر رنج کا اظہار

بارہ بنکی میں اے ڈی ایم کو میمورنڈم دینے کے بعد پی ایس پی ایل کے ضلع صدر طالب نجیب کوکب نے کہا کہ یہ حکومت کسانوں کی آواز دبانا چاہتی ہے۔ کسانوں کی آواز آگے نہ بڑھے اس لئے وہ صحافیوں پر بھی حملہ ور ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:لکھیم پور تشدد معاملہ: گجرات جمعیت العلماء نے سخت الفاظ میں مذمت کی

انہوں نے کہا کہ اگر کسان مارا جارہا اور صحافی مارے جارہے ہیں تو اس سے سیاہ دن اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ اس کی مذمت کرنے کے لیے 'مذمت' کا لفظ بھی چھوٹا ہے۔ طالب نجیب کوکب نے مطالبہ کیا کہ اس وزیر کو معطل کیا جانا چاہئے اور جو افسر اس سانحہ کے لئے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جانی چاہیے کیونکہ ان کی وجہ سے ہی یہ واردات پیش آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ لکھیم پور تشدد میں مارے گئے آٹھ لوگوں میں صحافی رمن کشیپ بھی شامل ہیں۔ رمن ایک مقامی نیوز چینل کی طرف سے کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کررہے تھے، اسی وقت مرکزی وزیر اجے مشرا کے قافلے کی ایک گاڑی مظاہرین کو روندتے ہوئے چلی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.