ETV Bharat / state

بارہ بنکی: آتم نربھر بھارت کا خواب پورا کرتی ہوئی خواتین - لاک ڈاؤن

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سماجی کارکن گلزار بانو کورونا وائرس کے دور میں تقریباً 50 خواتین کو روزگار مہیا کروا کے وزیراعظم نریندر مودی کے 'آتم نربھر بھارت' کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

گلزار فاؤنڈیشن خواتین کو روزگار فراہم کر رہا ہے

author img

By

Published : Sep 6, 2020, 9:12 PM IST

Updated : Sep 6, 2020, 10:14 PM IST

بارہ بنکی کی سماجی کارکن گلزار بانو اپنی تنظیم 'گلزار فاؤنڈیشن' کے بینر تلے طویل وقت سے خواتین کو بیدار کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کا کام کرتی آئی ہیں۔

گلزار فاؤنڈیشن خواتین کو روزگار فراہم کر رہا ہے

لاک ڈاؤن میں جب گلزار بانو نے غریب کنبوں کی حالت دیکھی تو انہوں نے ان کی خواتین کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش کی جب انہوں نے دیکھا کہ کورونا وائرس کا کاڑھا کافی کارآمد ثابت ہورہا ہے تو انہوں نے خواتین سے یہ کاڑھا بنوانا شروع کیا اور اس طرح خواتین کو روزگار بھی مل گیا۔

فی الحال گلزار بانو نے کاڑھے بنواکر تقریباً 50 خواتین کو روزگار مہیا کر رہی ہیں، کاڑھا بنوانے سے لے کر اس کی مارکیٹنگ کی ذمہ داری تک ان کے 'سیلف ہیلپ گروپ' کی خواتین ہی کر رہی ہیں۔

گلزار فاؤنڈیشن کے کاڑھے کی مختلف خاصیت ہیں اسی وجہ سے یہ کافی مقبول بھی ہو رہا ہے اور اس کی وجہ سے 'گلزار فاؤنڈیشن' کی خواتین کو کافی فائدہ ہو رہا ہے۔

گلزار بانو کی اس سوچ سے نہ صرف خواتین کو روزگار مل رہا ہے بلکہ اس نازک دور کی ایک خاص ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے اور اسی کے ساتھ وزیراعظم کا 'آتم نربھر بھارت' کا خواب بھی پورا ہو رہا ہے۔

Last Updated : Sep 6, 2020, 10:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.