ETV Bharat / state

بارہ بنکی: مختار انصاری ایمبولینس معاملے میں مزید تین 3 افراد گرفتار - بارہ بنکی ای ٹی وی بھارت خبر

باندہ جیل میں بند بی ایس پی کے رکن اسمبلی مختار انصاری کی فرضی دستاویزات کی بنیاد پر ایمبولینس کے رجسٹریشن کے معاملے میں مزید تین ملزمین گرفتار کیا گیا ہے۔ ان تینوں پر 25-25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں اب تک مجموعی طورپر 8 افراد کی گرفتاری ہو چکی ہے۔

3 گرفتار
3 گرفتار
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 7:29 AM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا منگل کو 25-25 ہزار کے انعامی بدمعاش فیروز قریشی، شاہد اور شتروہن کو بارہ بنکی کے بس اسٹاپ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تینوں ضلع غازی پور کے رہنے والے ہیں۔

3 گرفتار

پولیس سپریٹینڈنٹ کے مطابق گرفتار شدہ افراد نے بتایا کہ وہ لوگ مختار انصاری کی ایمبولینس چلاتے تھے اور دیگر ساتھی اس میں بیٹھ کر مختار انصاری کی حفاظت کرتے تھے۔

گرفتار شدہ افراد کے مطابق اعظم گڑھ، لکھنؤ یا جہاں کہیں بھی مختار انصاری کو جانا ہوتا یہ انہیں لے کر وہاں جاتے تھے۔ ایمبولینس کو پنجاب کے روپڑ بھی یہی افراد لےکر گئے تھے۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: مختار انصاری کا ایک اور ساتھی گرفتار

پولیس کی کارروائی کے ڈر سے یہ لوگ ایمبولینس کو روپڑ میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کو ابھی بھی اس معاملے میں ظفر عرف چندا اور افروز خان کی تلاش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.