ETV Bharat / state

بارہ بنکی : تعزیہ کاریگروں کو رواں برس بھی ہوا نقصان

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کووڈ-19 کے پیش نظر محرم کے موقع پر اجتماعی تقریبات پر عائد پابندیوں کی وجہ سے تعزیہ بنانے والے کاریگروں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ تعزیہ کاریگروں کو ان کی محنت کے مطابق قیمت حاصل نہیں ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ شدید نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔

Tazia artisans also suffered losses this year
بارہ بنکی : تعزیہ کاریگروں کو رواں برس بھی ہوا نقصان
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 3:42 AM IST

تعزیہ تیار کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ تعزیہ بنانے والے محرم سے دو-تین ماہ قبل سے ہی تعزیے بنانا شروع کرتے ہیں، تب جاکر وہ محرم کی 9 تاریخ تک انہیں تیار کر پاتے ہیں۔ تعزیے بنانے میں متعدد مراحل میں کام ہوتا ہے۔ تتعزیوں کو دلکش بنانے کے لیے نہایت باریکی سے کام کیا جاتا ہے لیکن اس قدر محنت کے باوجود انہیں ان کی مناسب قیمت نہیں مل پا رہی ہے۔

ویڈیو

کووڈ-19 کے باعث اجتماعی تقریبات پر نافذ پابندی کی سیدھی مار انہیں تعزیہ بنانے والوں پر پڑی ہے۔ دراصل تعزیہ کاریگروں کو بڑے تعزیوں سے مزید فائدہ ہوتا تھا لیکن اب بڑے تعزیوں کے خریدار کم ہی ہیں۔ ان تمان وجوہات کے علاوہ تعزیے بنانے کے ساز و سامان کی مہنگائی نے ان کی مشکلات میں اور اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دو سو سالہ قدیم ہگلی امام باڑہ مذہبی رواداری کی علامت

واضح ہو کہ تعزیہ بنانے میں جو محنت اور جو لاگت لگتی ہے، اس کے مطابق انہیں فائدہ نہیں ہو پاتا۔ تعزیہ کاریگروں کے اس مسئلے کے حل ہونے کی امید بھی کم ہے کیونکہ یہ ان کا وقتی کام ہی ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.