ETV Bharat / state

بارہ بنکی : اعلی تعلیم کے باوجود کامیابی نہ ملنے سے پریشان نوجوان کی خودکشی - ٹی ای ٹی کا امتحان بھی پاس کر چکا تھا

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ایک نوجوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کر لی. خود کشی کرنے والے نوجوان نے ایک نوٹ بھی لکھا ہے۔ اس نوٹ میں خودکشی کی وجہ تو نہیں بتائی گئی ہے. البتہ اس میں اس کے کنبے کو پریشان نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

پڑھائی کے باوجود کامیابی نہ ملنے سے پریشان نوجوان کی خودکشی

author img

By

Published : May 16, 2020, 1:42 PM IST

خودکشی کا یہ معاملہ اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے شہر کوتوالی حلقے کے وکاس بھون روڈ کا ہے. یہاں کے 28 سالہ نوجوان نے سنیچر کی صبح اس وقت پھانسی لگا لی جب اس کے والدین صبح کی سیر کے لئے نکلے تھے. والدین جب واپس لوٹے تو منوج کی لاش آنگن میں پھندے سے لٹکتی ملی۔

کامیابی نہ ملنے سے پریشان نوجوان کی خودکشی

منوج کے والد رام کھیلاون کے مطابق ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے اسے ہمارے باہر جانے کا انتظار تھا. انہوں نے بتایا کہ لاش کے قریب سے خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے. جس میں اس نے خودکشی کے لئے کسی کو ذمہ دار نہیں بتایا ہے. اور اس نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ خود اپنی خودکشی کا ذمہ دار ہے. لہذا ان کے والدین کو پریشان نہ کیا جائے۔

والد کو اس کی خودکشی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہے. لیکن خود کشی کرنے والے منوج کے بھانجے کے مطابق ان کے ماموں کئی کورسز مکمل کر چکے تھے۔ متعدد جگہ درخواست دے چکے تھے ، لیکن کامیابی نہیں مل رہی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں تھے. بتایا جا رہا ہے کہ ہو کہ اس کے دو بڑے بھائی سرکاری ملازم ہیں. منوج ایم ایس سی، بی ٹی سی اور ٹی ای ٹی کا امتحان بھی پاس کر چکا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.