ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ایس پی کارکنان کا ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج - ضلع مجسٹریٹ بارہ بنکی

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں دوشنبہ کو ایس پی کارکنان نے کسانوں کی بدحالی، مہنگی تعلیم، بیروزگاری، ریاستی حکومت کی ریزرویشن پالیسی سمیت کل چھ نکاتی مطالبات کو لیکر زبردست احتجاج کیا۔

Bara Banki: SP workers protest against the state government
بارہ بنکی: ایس پی کارکنان کا ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 4:24 PM IST

ایس پی کارکنان پارٹی دفتر سے جلوس کی شکل میں نعرےبازی کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ دفتر پہونچے اور یہاں حکومت کے خلاف مزید نعرےبازی کی۔

بارہ بنکی: ایس پی کارکنان کا ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج

سماجوادی پارٹی کے تمام یوتھ فرنٹ کی جانب سے ہوئے اس احتجاج میں کثیر تعداد میں ایس پی کارکنان نے شرکت کی۔ ایس پی کارکنان ہاتھوں میں تختیاں لیکر نعرے بازی کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ دفتر پہونچے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا۔

ریاستی گورنر کو مخاطب میمورنڈم کے ذریعہ ایس پی کارکنان کا مطالبہ ہے کہ کسانوں کے مسائل حل ہوں، مہنگی تعلیم سستی ہو، ریاستی حکومت اپنی ریزرویشن کی پالیسی واضح کرے، بے روزگاروں کو روزگار ملے، پرائیوٹائیزیشن ختم ہو اور بی ایڈ میں قبل کی ہی طرح ایس سی ایس ٹی طلبہ کو مفت داخلہ دیا جائے۔

ایس پی کارکنان نے انتباہ کیا ہے کہ اگر مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو کورونا دور کے بعد مزید احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.