بارہ بنکی - لکھنؤ سرحد پر لکھنؤ کی سلور لائین فلیٹ ایسوسیشن نے منفرد پہل کی. اس سماجی تنظیم نے نہ صرف مزدوروں کے درمیان کھانا تقسیم کیا. بلکہ بچوں کی ضروریات اور موسم کا خیال رکھتے ہوئے دیگرتمام اشیا تقسیم کیں. کھانے کے ساتھ اس تنظیم کے رضاکار بے خوف مزدوروں کو پانی، کولڈ ڈرنکس، بسکٹز، گلوکوز، کھیرا اور کیلے تقسیم کرتے نظر آئے.
تنظیم کا کہنا ہے کہ حکومت ان مزدوروں کے لئے تمام کوششیں کر رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں مدد کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ ان کی تعداد اور پریشانی اتنی بڑی ہے کہ ان کی جتنی مدد کی جائے وہ کم ہے. انہوں نے بتایا کہ کھانہ تو ہر کوئی تقسیم کر رہا ہے. لیکن مزدوروں کے ساتھ جو بچے ہیں وہ کھانا نہیں کھا سکتے اسلئے پھل اور بسکٹ تقسیم کر رہے ہیں. ساتھ ہی مزدور گرمی سے نہ پریشان ہوں اسلئے انہیں کھیرا اور ٹھنڈے مشروبات بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں.