ETV Bharat / state

بارہ بنکی: بخار کے مریضوں کے لیے علاحدہ وارڈ - او پی ڈی

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع ہسپتال میں بخار کے مریضوں کا علاج الگ عمارت میں کیا جا رہا ہے۔

بخار کے مریضوں کے لیے علاحدہ وارڈ
بخار کے مریضوں کے لیے علاحدہ وارڈ
author img

By

Published : Mar 24, 2020, 6:04 PM IST

اس عمارت میں تمام صحولیات مہیا ہیں تا کہ بخار کے مریضوں کا کم سے کم وقت میں ایک ہی جگہ پر مکمل طور سے علاج کیا جا سکے ساتھ او پی ڈی کو مکمل طور سے بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بخار کے مریضوں کے لیے علاحدہ وارڈ، ویڈیو

واضح رہے کہ اس سے قبل بخار کے مریضوں کے لیے او پی ڈی کے ہی ایک کمرے میں بخار کلینک قائم کیا گیا تھا لیکن اس میں بخار کے مریضوں کی چہل قدمی زیادہ ہوتی تھی لیکن بخار کے مریضوں کا دوسرے مریضوں کے ساتھ رابطہ کم ہو اس لیے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ الگ عمارت میں بخار کے مریضوں کا علاج ہو۔

اس لیے آیوش کی عمارت میں علاحدہ بخار کلینک قائم کیا گیا، اس میں ان کے لیے پیتھالوجی اور فارمیسی کا بھی انتظام ہے، یہاں ڈاکٹرز مریضوں کی اسکریننگ کرتے ہیں اور انہیں ہوم آئسولیشن کے لیے کاؤنسلنگ بھی کرتے ہیں۔

اس علاحدہ کلینک میں دن بھر میں 3 درجن سے زائد مریض آ رہے ہیں، دوسری جانب او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کی پریشانی بڑھ گئی ہیں، لوگ یہاں آ رہے ہیں اور انہیں علاج نہیں مل پا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.