بارہ بنکی صدر اسمبلی نشست Barabanki Sadar Assembly constituency پر سماجوادی پارٹی کا 2012 سے قبضہ ہے۔ مودی لہر میں بھی یہاں سے سماجوادی پارٹی ہی کامیاب رہی ہے. پارٹی نے یہاں سے تیسری دفعہ بھروسہ جتاتے ہوئے دھرمراج سنگھ یادو عرف سریش یادو کو امیدوار بنایا ہے۔ بی جے پی نے اس سیٹ پر کامیابی کے لئے خاص منصوبہ بندی کی ہے، لیکن اس باوجود سریش یادو اپنی فتح کو لیکر مطمئن ہیں۔
وہیں آزادی کے بعد پہلی دفعہ یہاں کمل کا پھول کھلانے کے لئے پارٹی نے ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت اروند کمار موریا کو امیدوار بنایا ہے. وہ اپنے مضبوط تنظیمی ڈھانچے اور کارکنان کے سہارے اپنی فتح کو لیکر متمعین ہیں.
بارہ بنکی صدر اسمبلی نشست Barabanki Sadar Assembly constituency پر بی ایس پی بھی پیچھے نہیں ہے. بی ایس پی نے یہاں مشہور آنکھ کے ڈاکٹر وویک سنگھ ورما کو امیدوار بنایا ہے. وہ بھی اپنی فتح کو لیکر متمعین ہیں اور دعوی کر رہے کہ 2007 کی مانند بی ایس پی کرشما کرے گی اور مایاوتی پھر وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ بارہ بنکی صدر اسمبلی نشست کی اس جنگ میں کانگریس بھی پیچھے نہیں ہے. ایس پی، بی جے پی اور بی ایس پی کی مانند بھلے ہی اس مقبولیت زیادہ نہیں ہے، لیکن پرینکا گاندھی واڈرا کی سرگرمی کی بنیاد پر وہ کامیابی کا دعویٰ کر رہی ہیں.
یہ بھی پڑھیں:
فی الحال بارہ بنکی صدر اسمبلی نشست پر مقابلہ سہ رخی ہے. ایسے میں دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہاں سماجوادی پارٹی ریکارڈ بناتی ہے، یا بی جے پی یہاں کمل کھلانے میں کامیاب ہوتی ہے. وہیں بی ایس پی 2007 کی طرح کیا کرشمہ کر پاتی ہے. ان تمام سوالات سے پردہ 10 مارچ کے بعد ہی ہٹ پائے گا۔