ETV Bharat / state

بارہ بنکی: بجلی کے اسمارٹ میٹر کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 12:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اسمارٹ میٹر کے خلاف سماجی تنظیم جن ہت سیوا سنگٹھن کی تحریک جاری ہے۔

image
image

متعدد دفعہ احتجاج اور میمورنڈم دینے کے بعد سنیچر کو تنظیم کے ذمہ داران نے ایک دفعہ پھر ضلع مجسٹریٹ دفتر پر احتجاج کیا اور میمورنڈم دیا۔

تنظیم نے انتباہ دیا ہے کہ اگر اسمارٹ میٹر کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو یہ تنظیم بڑی تعداد میں لوگوں کو لے کر اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی۔

اسمارٹ میٹر کے خلاف احتجاج

تنظیم کے صدر اکبر شاہ نے بتایا کہ جب سے اسمارٹ بجلی میٹر لگائے گئے ہیں بجلی کا دگنا بل آرہا ہے، اس بات سے حکومت بھی واقف ہے کہ عوام بجلی کے اضافی بل سے پریشان ہے۔

اکبر شاہ نے مزید کہا کہ تمام سماجی تنظیم اس کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں کہا کہ اگر 20 نومبر تک حکومت اس مسئلے پر کوئی قدم نہیں اٹھاتی ہے تو وہ عوام سے اپیل کریں گے کہ وہ اپنے گھروں میں نصب اسمارٹ میٹر کو اکھاڑ پھینکیں، اس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو اسمبلی کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.