ETV Bharat / state

بارہ بنکی: فرضی پولیس بن کر ٹھگی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی پولیس نے اتوار کے روز دوہری کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے یہاں فرضی پولیس ملازمین بن کر لوگوں سے ٹھگی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا بھی پردہ فاش کیا ہے۔

barabanki police exposed fraudsters
فرضی پولیس بن کر ٹھگی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 10:51 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ دریا آباد حلقے کے میاگنج گاؤں سے کووڈ۔19 کے دور میں کئے گئے چالان چھڑانے کے نام پر خود کو پولیس کا ملازم بتاکر لوگوں کو ٹھگنے والے شیام بابو آور آکاش ورما کو گرفتار کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

یہ لوگ لاک ڈاؤن میں کئے گئے چالان کو کم قیمتوں پر چھڑانے کے نام پر لوگوں سے ای پاس مشین سے تھمب امپریشن لیتے تھے، اور پھر جن سیوا کیندر پر سیٹنگ کر کے ان کے بینک کھاتوں سے روپئے نکال لیا کرتے تھے۔

یہ گروہ بارہ بنکی اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں اس قسم کی واردات کر چکے ہیں۔ ان میں سے شیام بابو بینک ملازم بھی رہ چکا ہے، جبکہ آکاش ورما جن سیوا کیندر بھی چلاتا ہے۔

ان کے قبضے سے ایک عدد لیپ ٹاپ، 4 موبائیل، 3 تھمب امپریشن مشین، 3 پولیس کے شناختی کارڈ، ایک سویپ مشین اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کو دوسری کامیابی بڈوپور تھانہ حلقہ میں حاصل ہوئی ہے، یہاں کی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ملپور گاؤں میں بیکنٹھا پور کٹی کے پاس سے آزاد نام کے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ یہ شاطر بدمعاش ہے، جو بارہ بنکی اور قرب و جوار کے اضلاع میں چوری اور لوٹ کی واردات کو انجام دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:

چور جعلی پستول، نقدی سمیت گرفتار

آزاد اور اس کے ساتھیوں کے لئے غیر قانونی اصلحہ بنانے کا کام کرتے ہیں۔ ان کے قبضے سے بنے اور ادھ بنے تمنچے اور اوزار برآمد کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.