لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ کی پڑھائی متاثر نہ ہو اس کے لئے حکومت کی ہدایت پر آن لائن کلاسز کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں. ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں محکمہ ثانوی تعلیم کے اسکولوں میں 20 اپریل سے آن لائن کلاسز شروع کر دئے جائیں گے. آن لائن کلاسز میں واٹس اپ کا اہم کردار ہوگا.
اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بھی 20 اپریل سے آن لائن کلاسز کا آغاز ہو نے جا رہا ہے ۔ جس کی تیاریاں زوروں پر ہے۔
؎واضح رہے موجو دہ حالات کے پیش نظر کہ آن لائن طریقہ تعلیم میں واٹیس ایپ کا اہم رول ہوگا ۔
خیال رہے کہ ضلع میں ثانوی تعلیم کے تحت کل 300 اسکولز ہیں۔ 20 اپریل سے آن لان کلاسز کے آغاز کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
حالانکہ طلبا وطالبات کو اگلے جماعت میں پرموٹ کئے جانے تحت رجسٹریشن کا کام بھی زوروں پر ہے۔ اور ان کا رجسٹریشن بھی آن لائن ہی کیا جائیگا۔ اسکے بعد ان طلبا کو ایک واٹس ایپ گروپ میں جوڑ کر تعلیمی مواد فراہم کی جائیں گی۔
اس کے لئےاساجتذہ کو تعلیمی مواد تیار کرنے ہدایات دی گئی ہیں۔اس ک علاوہ ضلع کے ایسے تمام اسکولز جہاں تمام مضامین کی تدریس کےلئے اساتذہ کی تقرری نہیں ہے اس کے لئے ضلع سطح پر ماہرین تعلیم کا مضامین کے لحظ سے ایک گروپ تیار کیا گیا ہے ۔ تاکہ طلبا کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔
آن لائن کلاسیز کے لئے وقت بھی مقرر کیا گیا ہے۔ جس میں گھر بیٹھے طلبا تعلیم حاصل کرسکیں گے۔