ریاست اتر پردیش میں کورونا کے مدنظر ریاستی حکومت نے شادی تقریبات کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ نئی گائیڈ لائن کے تحت شادی تقریب کے دوران متعدد احتیاطی اقدام کرنا لازمی ہوگا.
دراصل کووڈ-19 کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے شادی تقریبات میں ایک وقت کے دوران صرف 100 محمانان کو شرکت کرنے اجازت دی ہے۔
وہیں نئی گائیڈ لائن آنے سے پہلے میرج حال مالکان کافی پس و پیش میں تھے، لیکن انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کر کے تمام شبہات دور کر لئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے نئی گائیڈ لائن پر مکمل طور سے عمل کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ نئی گائیڈ لائن کو شادی کے دوران میرج حال مالکان کو ہی عمل کرانا ہے۔
اس کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہیں مختلف ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔ ان تمام ہداہات کو میرج حال مالکان نے شادی کرنے والوں کو بتانا بھی شروع کر دیا ہے۔
میرج حال مالکان نے واضح طور پر اپیل کی ہے کہ میرج حال میں سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔ ساتھ ہی شادی تقریب میں بینڈ باجا اور ڈی جے پر روک رہے گی۔ یہی نہیں بزرگ اور چھوٹے بچے بھی شادی میں نہیں آ سکیں گے۔ ان تمام اقدام سے واضح ہے کہ رواں برس ویڈنگ سیزن کا مزہ بدمزہ ہونے والا ہے۔