اوپیندر راوت نے اس مسئلے کو ایوان میں بھی اٹھایا ہے اور ضلع میں مینتھا آئل پروسیسنگ یونٹ لگانے کے لئے بھی کوشاں ہیں، جس سے مینتھا کسانوں کو ضلع میں ایک اچھا بازار مل سکے۔
قابل ذکر ہے کہ بارہ بنکی میں مینتھا کی کاشت سے کسانوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ربیع اور خریف کے درمیان خالی وقت میں اس نقدی کی فصل سے کسانوں کو کافی راحت ہوتی ہے۔
اتنی اہم فصل ہونے کے باوجود اسے کاشت کا درجہ حاصل نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے مینتھا کسانوں کو کوئی اسکیم کا فائدہ نہیں ملتا۔
اس برس بے موسم اور بے ترتیب بارش کی وجہ سے مینتھا کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ اس پر جب رکن پارلیمان اوپیندر راوت سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اودھی زبان میں جواب دیتے ہوئے بتایا کہ، 'مینتھا کو کاشت کا درجہ دلانے کے لیے وہ ایوان میں مسئلہ اٹھا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع میں مینتھا آئیل کی پروسیسنگ مشین لگانے کے لئے متعدد لوگوں سے بات کر چکے ہیں۔'
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ، 'پروسیسنگ یونٹ لگنے سے مینتھا کسانوں کو ایک اچھا بازار حاصل ہوگا اور انہیں باہر بھی نہیں جانا پڑے گا۔'