ETV Bharat / state

بارہ بنکی وکیل کے قتل کا معمہ حل - بارہ بنکی وکیل قتل کا معمہ حل

واضح رہے کہ 5 ستمبر کی صبح وکیل کلدیپ راوت کی لاش شہر کوتوالی حلقہ کے نعرے پروا سے ملی تھی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ کلدیپ راوت کی بیوی ہی قاتل ہے۔

barabanki lawyer murder case solved
barabanki lawyer murder case solved
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 7:18 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گزشتہ 5 ستمبر کو ہوئے وکیل کلدیپ راوت کے قتل کا پولیس نے انکشاف کردیا ہے۔ وکیل کلدیپ کا قتل اس کی بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر کیا تھا۔

بارہ بنکی وکیل قتل کا معمہ حل

پولیس نے اس معاملے میں وکیل کی بیوی اور اس کے عاشق سمیت 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ مقتولہ بیوی وکیل شوہر کی جان لینے کے لئے لمبے وقفے سے سازش رچ رہی تھی۔ اس کے لئے اس نے ایک پلان بھی بنایا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 5 ستمبر کی صبح وکیل کلدیپ راوت کی لاش شہر کوتوالی حلقہ کے نعرے پروا سے ملی تھی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ کلدیپ راوت کی بیوی ہی قاتل ہے۔

کلدیپ اور ریتا کی شادی 8 برس قبل ہوئی تھی اور ان کا 4 برس کا ایک بیٹا بھی ہے۔ وکیل کی بیوی کا ٹینٹ ہاؤس چلانے والے منٹو سے عشق ہوا اور دونوں ایک ساتھ رہنے کے لئے راضی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: وکیل کا گلا کاٹ کر قتل

کلدیپ ان دونوں کے درمیان روڑا بن رہا تھا۔ اس لئے دونوں نے ایک سازش رچی جس میں منٹو اور ریتا نے موبائل کی دوکان میں کام کرنے والے پنکج یادو کو بھی اپنے پلان میں شامل کیا اور پنکج یادو کے ذریعہ ایک زمین کی ڈیل کرانے پر کلدیپ راوت کو 3 لاکھ روپے کمیشن دینے کا لالچ دیا گیا۔

کلدیپ کو پیسے کی ضرورت تھی اس لیے وہ ان کے جال میں پھنس گیا۔ سازش کے تحت 4 ستمبر کو پنکج یادو نے کلدیپ کو فون کرکے موقع واردات پر بلایا۔ پھر وہاں منٹو اور پنکج یادو نے چاقو سے گلے پر وار کیا۔ اس کے بعد منٹو اور پنکج نے ریتا (وکیل کلدیپ کی بیوی) کو فون کرکے پولیس میں کلدیپ کی گمشدگی درج کرانے کو کہا تاکہ پولیس کو گمراہ کیا جاسکے۔ اس معاملے میں تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.