ETV Bharat / state

بارہ بنکی: حادثات سے بچنے ٹریفک کے قوانین پرعمل آوری ضروری - بارہ بنکی ای ٹی وی بھارت خبر

بارہ بنکی میں بدھ کو پیش آئے سڑک حادثہ میں 18 افراد ہلاک جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہوے تھے۔ اے آر ٹی او انتظامیہ پنکج سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر دوران سفر چند چیزوں پر توجہ دی جائے تو حادثات سے بچا جاسکتا ہے ۔

ٹریفک کے قوانین پرعمل آوری ضروری
ٹریفک کے قوانین پرعمل آوری ضروری
author img

By

Published : Jul 30, 2021, 2:03 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں دو دن قبل پیش آئے سڑک حادثہ میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ دوران سفر ٹریفک سے متعلق وضع کردہ اصولوں پر عمل آوری سے سڑک حادثہ سے بچاجاسکتا ہے ۔اور لوگوں کی بھی جان بچائی جاسکتی ہے ۔ مذکورہ بالا تمام تر امور پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوے اے آر ٹی او انتظامیہ پکنج سنگھ نے روشنی ڈالی۔

حادثات سے بچنے ٹریفک کے قوانین پرعمل آوری ضروری

پنکج سنگھ نے بتایا کہ ٹریفک قوانین پر عمل آوری ضروری ہے ۔اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں اس کی خاص اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ٹریفک قوانین پر عمل آوری نہ کرنے والے لوگو ں کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جاتی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ روڈویز کی جانب سے عوام میں ٹریفک کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے وقتا فوقتا بیداری پروگرام چلائے جاتے ہیں۔ اور ابھی بھی محکمہ کے جانب سے ہفتہ میں ایک بار کا ٹریفک بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ تاہم ا س کے باوجود اتنا بڑا حادثہ پیش آنا قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرتے وقت چاہیے کی گاڑی کی رفتار پر نظر رکھیں.

حکومتی روڈویزگاڑیوں پر متعلقہ افسران کے نمبر لکھے رہتے ہیں۔ اگر کچھ پریشانی ہوتو ان نمبرات پر شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔

انہوں کہا کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے زیادہ سواری نہ بٹھائیں۔ اس کے لئے بس اور ٹیکسی یونین کے ساتھ میٹنگ کرتے ہیں۔ تاہم زیادہ تر ٹیکسی یونین کے ارکان کہتے ہیں لوگ جلد پہنچنے کے سبب زیادہ تعداد میں گاڑیوں میں بیٹھ جاتے ہیں.

مزید پڑھیں :

بارہ بنکی: خوفناک حادثے کی کہانی چشم دیدوں کی زبانی

انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ کیونکہ ایک دن میں کورونا سے 18 افراد ہلاک نہیں ہوئے ہوں گے. لیکن سڑک حادثے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.