ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سماجوادی پارٹی میں اندرونی خلفشار واضح

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی اپیل پر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران سماجوادی پارٹی میں خلفشار واضح طور پر نظر آیا۔

samajwadi party
samajwadi party
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 8:28 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر دو ارکان اسمبلی نے ایک ہی جگہ پر الگ الگ احتجاج کیا اور الگ الگ میمورنڈم پیش کئے۔ پارٹی کے ارکان اس کی وجہ سماجی فاصلہ بتا رہے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کا احتجاج

دراصل سماجوادی پارٹی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر پر احتجاج کا پروگرام طئے تھا۔ ضلع میں بھی تمام تحصیلوں پر ایس پی کارکنان نے احتجاج کرکے میمورنڈم دیئے لیکن بارہ بنکی شہر گنا دفتر کے احاطے میں نواب گنج تحصیل میں زیدپور کے رکن اسمبلی گورو راوت اور بارہ بنکی کے رکن اسمبلی دھرم راج یادو کی قیادت میں الگ الگ احتجاج کیا۔

اس سے متعلق جب دھرم راج یادو سے سوال کیا گیا تو وہ بہانے بنانے لگے۔ بعد میں ضلعی صدر کے اشارے پر انہوں نے سماجی فاصلے کے عمل کی پابندی بتا کر پلہ جھاڑ لیا جبکہ ایس پی کارکنان نے سماجی فاصلے کے عمل کی کتنی اور کیسے پابندی کی وہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس قبل سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ضلع دفتر کے سامنے آدھے ننگے بدن ہو کر حکومت کے خلاف مظاہر کیا۔

اس دوران انہوں نے حکومت کے خلاف نعرےبازی کی۔ یہی نہیں یہاں سے انہیں گنا دفتر کی جانب جس راستے سے جانا تھا وہ اس کے بجائے دوسرے راستے سے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.