ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سبزی کی قیمتوں میں اضافہ، بگڑا عام آدمی کا بجٹ - سبزی کی قیمتوں میں اضافہ

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں ان دنوں سبزیوں کی قیمتیں ساتویں آسمان پر ہیں۔ سبزی کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ کمزور اور وسط درجے کے لوگوں کی پلیٹ سے سبزیاں دور ہوتی جارہی ہیں۔

Barabanki: increase in vegetable prices, deteriorating common man's budget
بارہ بنکی: سبزی کی قیمتوں میں اضافہ، بگڑا عام آدمی کا بجٹ
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 8:29 PM IST

سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام کے ساتھ ساتھ سبزی فروش بھی پریشان ہیں۔ ضلع بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آلو کی قیمت بڑھ کر 60 روپے فی کلو گرام ہوگئی اور پیاز کی بڑھتی قیمتیں مسلسل خریداروں کی آنکھوں میں آنسو لارہی ہیں۔

بارہ بنکی: سبزی کی قیمتوں میں اضافہ، بگڑا عام آدمی کا بجٹ

اس کے علاوہ ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کمزور اور متوسط طبقہ کے لوگوں کی پلیٹوں سے سبزیاں دور ہوتی جا رہی ہیں۔

لوگ قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے کم مقدار میں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔ سبزیوں کی قیمتوں نے صرف خریداروں کو ہی پریشان نہیں کیا ہے بلکہ اس سے سبزی فروش بھی پریشان ہیں۔ اچانک اس قدر قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے سبزیوں کی فروخت پر بھی اثر پڑا ہے اور عام آدمی کا بجٹ بگڑ چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.