ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پانچ کروڑ 76 لاکھ کی اسکیمز کا افتتاح - اردو نیوز اترپردیش

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بدھ کو پرائمری (ابتدائی) اسکولوں کے لئے 5 کروڑ 76 لاکھ کی اسکیمز کا افتتاح کیا گیا۔ ضلع کے وزیر انچارج دارا سنگھ چوہان نے ان تمام اسکیموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ ثانوی تعلیم کی ضلع سطح کی دو روزہ سائنسی نمائش کا افتتاح بھی کیا۔

barabanki: inauguration of 5 crore 76 lakhs schemes for basic education department schools
پانچ کروڑ 76 لاکھ کی اسکیمز کا افتتاح
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 9:45 PM IST

شہر کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں مختلف اسکیمز کے لیے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں رنگا رنگی ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ وزیر انچارج دارا سنگھ چوہان کے ذریعہ جن اسکیمات کا افتتاح کیا گیا ہے، ان میں 'سمگر شکشا ابھیان' کے تحت ضلع کے بیسک اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں 41 اضافی کمروں کی تعمیر کرائی جائے گی۔

دیکھیں ویڈیو

اس کے علاوہ 23 پرائمری اور 3 ہائیر سکینڈری اسکولوں کی تعمیر نو کرائی جائے گی۔

افتتاح کے بعد وزیر انچارج نے محکمہ ثانوی تعلیم کی ضلع سطح کی دو روزہ سائنسی نمائش کا افتتاح کیا۔

انہوں نے تمام طلبہ کے ماڈلس کا معائنہ کیا۔ اس دوران دارا سنگھ طلبہ کے ہنر کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مزید پڑھیں:

نسیم الدین صدیقی اور رام اچل راج بھر کی ضمانت منظور

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح حکومت شعبہ تعلیم میں کام کر رہی ہے، اس سے اب کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہ سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.