ETV Bharat / state

بارہ بنکی: اکھیلیش یادو کی سالگرہ پر غربا میں پھل تقسیم - uttar pradesh

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ملائم سنگھ یادو یوتھ برگیڈ کے کارکنان نے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو کی سالگرہ سے ایک دن پہلے ملن بستی کے بچوں میں دودھ اور کھانے پینے کی اشیا تقسیم کیں۔

غرباء میں پھل تقسیم
غرباء میں پھل تقسیم
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 9:29 PM IST

ملائم سنگھ یادو یوتھ برگیڈ کے کارکنان، ضلعی صدر شافعی زبیری کی قیادت میں پیر بٹاون محلے واقع ملن بستی پہنچے۔ وہاں کے تمام بچوں کو دودھ، بسکٹ اور ٹافی وغیرہ تقسیم کیے۔ کھانے پینے کی اشیا حاصل کرنے کے لیے وہاں بچوں کے ساتھ ان کے والدین بھی آگئے۔

ملائم سنگھ یادو یوتھ برگیڈ کے ضلعی صدر شافعی زبیری

اس موقع پر ملائم سنگھ یادو یوتھ برگیڈ کے ضلعی صدر شافعی زبیری نے کہا کہ قومی صدر اکھیلیش یادو کی سالگرہ سے ایک روز قبل غریبوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ ضرورت مند افراد کی امداد کی جائے کیونکہ کووڈ 19 کے دور میں حکومت کی بے رُخی کی وجہ سے یہ طبقہ کافی چیزوں سے محروم ہوا ہے۔

اس لیے ہم لوگوں نے طے کیا کہ قومی صدر کی سالگرہ کے موقع پر بڑے پروگرامز کرنے کی بجائے غربا کی خدمت کر کے قومی صدر کی طویل عمر کے لیے دعا کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہمارا فریضہ: سلیم خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.