ETV Bharat / state

یوپی کو بربادی کی راہ پر لے جا رہی بی جے پی: فرید محفوظ - etv bharat urdu news

سابق ریاستی وزیر حاجی فرید محفوظ قدوائی نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح سماج میں تفریق ڈالنے کا کام کر رہی ہے، اس سے سماج کے تمام شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں، جو انگریزوں کی طرح بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کرتے ہیں۔

barabanki: ex minister haji mehfooz kidwai criticized bjp government
ریاست کو ترقی کے بجائے بربادی کی راہ پر لے جا رہی بی جے پی: فرید محفوظ
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 8:30 PM IST

حاجی فرید محفوظ قدوائی اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے مجھگنوا قصبے میں ایک کھچڑی بھوج کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت سماج میں تقسیم کی سیاست کر کے ریاست کو ترقی کی راہ کے بجائے بربادی کی راہ پر لے جانے کا کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن آج بھی سماج میں ایسے ذمہ دار شہری ہیں، جو اس قسم کی تقریب کا اہتمام کر کے سماجی ہم آہنگی کو بنائے رکھنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شہری قابل ستائش ہیں۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: چوری کے الزام 6 افراد گرفتار

اس سے قبل مجھگنوا شریف میں منعقد اس کھچڑی بھوج کے کنوینر نومان میاں نے حاجی فرید محفوظ قدوائی کو قومی یکجہتی کی مثال مشہور صوفی عالم حاجی وارث علی شاہ کے آستانہ کی تصویر دے کر سال نو کی مبارک باد اور ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.