ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سوشل ڈسٹنس کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ - سوشل ڈسٹنس

اتر پردیش کا ضلع بارہ بنکی اورینج زون میں شامل کیا گیا ہے اور یہاں لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی ہے جس کے تحت بازاروں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو ضلع مجسٹریٹ نے کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : May 14, 2020, 1:37 PM IST

بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے وضاحت کی ہے کہ دوکانیں کھولنے کی رعایت شرائط کے ساتھ دی گئی ہیں اور اگر اس کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو سخت کاروائی کی جائے گی۔

سوشل ڈسٹنس کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

قابل غور ہو کہ لاک ڈاؤن-3 سے ضلع بارہ بنکی میں رعایت دی گئی ہے جس کے تحت شہر کی تمام دکانیں کھلی ہوئی ہیں اور بازار میں کافی بھیڑ بھاڑ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی تو ہو رہی ہے ساتھ ہی سوشل ڈسٹنس اور دیگر احتیاط بھی نہیں ہو پا رہے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کو اکثر اس تعلق سے شکایت موصول ہورہی تھی، اسی کے پیش نظر بدھ کو ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ اور ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی نے بازاروں کا معائنہ کیا۔

دونوں افسران نے دکانوں پر احتیاطی اقدام کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو ضروری ہدایات دیں اور یہ انتباہ بھی دیا کہ اگر سوشل ڈسٹنس و دیگر شرائط پر عمل نہیں کیا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی ڈی ایم نے عوام سے آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی ہے،انہوں نے اعتماد دلایا ہے کہ اس میں عوام کا ڈاٹا مکمل طور سے محفوظ ہے اور اس ایپ کی مدد سے کووڈ-19 سے جنگ لڑنے میں آسانی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.