کانگریسی کارکنان کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر کے پالگھر میں ہجومی تشدد میں ہلاک ہوئے سادھو سنتوں کے مسئلہ پر ارنب گوسوامی سماج میں فرقہ پرستی پھیلا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس معاملے پرمہاراشٹر کے تمام ذمہ داران کے ردعمل آچکے ہیں. اس کے بعد سونیا کے بیان کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا.
کانگریسیوں نے کہا عجب کشمکش پیدا کی جا رہی ہے کہ جب کانگریس کسی معاملہ پر خاموش رہے تو بولنے کے لئے دباؤ بنایا جاتا ہے اور بولے تو کہا جائے گا کہ سیاست کی جا رہی ہے. انہوں نے کہا ان تمام ترمعاملات کو لیکر ان کے خلاف تحریر دی گئی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.