ETV Bharat / state

بارہ بنکی: اچانک کوؤں کی موت سے افراتفری

محکمہ مویشی پروری کی ٹیم نے سیمپل لے کر جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔ کوؤں کی موت کی وجہ جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی پتا چل پائے گی۔

Twelve Banks: Chaos over the sudden death of crows
بارہ بنکی: اچانک کووں کی موت سے افراتفری
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 8:43 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے بدوسرائیں قصبے کے ایک باغ میں جمعہ کو درجنوں کوؤں کی موت سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ موقع پر پہنچی محکمۂ مویشی پروری کی ٹیم نے سیمپل لینے کے بعد تمام کووں کو دفنا دیا۔

معاملہ بدوسرائیں قصبے چوراہے پر واقع راجا رام گپتا کے ہوٹل کے پیچھے مرلی دھر گپتا کے باغ کا ہے. یہاں گزشتہ کئی روز سے کوؤں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کی صبح کچھ افراد رفع حاجت کے لئے باغ میں گئے تو دیکھا کہ تقریبآ دو درجن کوے مرے پڑے ہیں۔

Twelve Banks: Chaos over the sudden death of crows
بارہ بنکی: اچانک کووں کی موت سے افراتفری

یہ منظر دیکھ لوگ حیران رہ گئے۔ یہ خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ علاقے کے عوام میں ملک کے کئی خطوں میں پھیلے برڈ فلو کے پیش نظر خوف کا ماحول ہے۔

اطلاع ملتے ہی محکمہء جنگلات کے سی او سبودھ شکلا اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے محکمہء مویشی پروری کے افسران کو اطلاع دی۔ اطلاع پر محکمہ مویشی پروری کے ڈاکٹرس کی ٹیم موقع پر پہنچی. ٹیم نے کوؤں کا سیمپل لیکر جانچ کے لئے بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.