ETV Bharat / state

بارہ بنکی: اودا دیوی کی یوم شہادت پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 4:17 PM IST

ویرانگنا اودا دیوی کی یوم شہادت پر بارہ بنکی میں سماجی تنظیم راشٹریہ سماجک ایکتا منچ کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔

Blood donation camp on the day of martyrdom of Oda Devi
بارہ بنکی: اودا دیوی کے یوم شہادت پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

سنہ 1857 کی جنگ آزادی میں انگریزوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئیں ویرانگنا اودا دیوی پاسی کی یوم شہادت پر ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں سماجی تنظیم راشٹریہ سماجک ایکتا منچ کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں تقریباً 200 یونٹ خون کا عطیہ کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی بارہ بنکی کی سابق رکن پارلیمان پرینکا راوت نے بھی خون کا عطیہ کیا۔

بارہ بنکی کے ضلع ہسپتال کے احاطے میں ہوئی اس تقریب میں سابق رکن پارلیمان پرینکا راوت نے اودا دیوی کی تصویر پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ان کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ویرانگنا اودا دیوی نے 1857 کی جنگ میں 36 انگریزوں کو مار گرایا تھا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اودا دیوی کے پاس اس وقت صرف 36 کارتوس ہی تھے اگر ان کے پاس اور بھی کارتوس ہوتے تو وہ اور بھی انگریزوں کو مار گراتیں۔ انہوں نے کہا آنے والی نسلیں ان کے بارے میں جان سکیں اس مقصد سے اس قسم کی تقریبقات منعقد کرائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی کی عظیم شخصیات کے بارے میں لوگ بہتر طریقے سے جان سکیں اس کے لئے ہماری حکومت کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسی عظیم شخصیات کو تعلیمی نصاب میں بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.