ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سیاسی رنجش کے سبب نوجوان پر حملہ - بارہ بنکی ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سیاسی رنجش کے سبب زورآورں نے نوجوان کو گولی ماردی۔ زخمی کو علاج کے لئے لکھنو منتقل کیا گیا ہے۔

نوجوان پر حملہ
نوجوان پر حملہ
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 8:29 AM IST

ضلع بارہ بنکی کے رام نگر تھانہ حلقہ میں حال ہی میں ختم ہوئے پنچئیت انتخابات کی رنجش کے سبب زور آور فریق نے اپنے مخالف فریق پر حملہ کر دیا۔ اس دوران ایک نوجوان کو گولی ماردی۔ زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا۔ تاہم بہتر علاج کے لئے ڈاکٹروں نے اسے لکھنو منتقل کر دیا ہے۔

دراصل رام نگر تھانہ حلقہ میں واقع منورا نامی گاوں میں گذشتہ دنوں ہوئے پردھان انتخابات کے پیش نظر فریقین کے درمیان رنجش چل رہی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ ستیہ پرکاش ورما، سشیل کمار ورما اور گھر کے دیگر افراد گھر کے باہر بیٹھے تھے۔ اسی درمیان دوسرے فریق کے افراد جگبندا سنگھ، انکے بیٹے وینیت سنگھ اور بھتیجا گیانو سمیت تقریبا 12 لوگوں نے حملہ کر دیا۔ ان لوگوں نے سنگ باری کی اور مارپیٹ بھی کی۔ اس حملہ کی مخالفت کرنے پر ملزموں نے ستیہ پرکاش نامی شخص پر گولی چلادی۔ زخمی ستیہ پرکاش کو ضلع کے اسپتال مںں داخل کیا گیا۔ تاہم ڈکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لئے لکھنو منتقل کردیا۔

متاثر سشیل کمار ورما کا کہنا ہے کہ گاوں میں پردھان انتخابات میں انہوں نے جگبنداسنگھ کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ بلرام سنگھ کے حمایتی تھے جس میں بلرام سنگھ کی اہلیہ پشپا نے مذکورہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ یہی وجہ تھی کہ جگبنداسنگھ کی ان کے اہل خانہ سے رنجش چل رہی تھی۔ انتخابات والے دن بھی جگبندا سنگھ نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ مارپیٹ کی تھی اور پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پیر کے دن جگبندا سنگھ کے فرزند نے کھیت جاتے وقت ستیہ پرکاش کو گالی دی تھی۔کھیت سے لوٹتے وقت جب اس نے پوچھا کہ اس نے گالی کیوں دی۔ اسی بات کو لے کر جگبندا سنگھ کے فرزند اور تقریبا 12 لوگوں نے حملہ کردیا اور ستیہ پرکاش کو گولی مار دی۔

مزید پڑھیں :اورنگ آباد: پرانی رنجش کے سبب سادھو پر حملہ

اس واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد موقع واردات پر پہنچے ایڈیشنل ایس پی اور رام نگر تھانہ کی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

ایڈیشنل ایس پی کا کہنا ہے کہ پورے معاملہ کی کارروائی کی جارہی ہے۔ قصور واروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.