بارہ بنکی کے سی ایم او وائی کے ایس چوہان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ضلع میں کووڈ۔19 کے ویکسینیشن کے لئے کل 4 مرکز قائم کئے گئے ہیں۔
ضلع ہسپتال، سترکھ سی ایچ سی، ہند انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اور میو ہسپتال میں رجسٹرڈ 400 میڈکل اسٹاف کو یہ ویکسین دی جائے گی۔ ایک ٹیم میں 6 رکن ہوں گے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ویکسین کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔ اسلئے اسے سب لوگ لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ خدا نہ خواستہ ایک آدھ کیس میں اگر کوئی پریشانی آتی ہے، تو اس کے لئے ان کے پاس ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم تمام مراکز پر موجود رہے گی۔
مزید پڑھیں:
سستا علاج فراہم کرنے والا اسپتال، حکومت کے فنڈ کا منتظر
دوسری جانب اس بڑے ویکسینیشن پروگرام کے پولیس کی جانب سے پختہ انتظامات کئے گئے۔ تمام ویکسینیشن مرکز پولیس فورس کی تعیناتی رہے گی۔ وہیں ویکسینیشن پر افواہ پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کا الٹیمیٹم دیا ہے۔