ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ہریانہ سے بہار شراب سپلائی کرنے والے گروہ کا انکشاف - کوتوالی پولیس

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس نے بین ریاست شراب سپلائی کرنے والے گروہ کو پکڑنے کا انکشاف کیا ہے۔ وہیں، پولیس نے 3 کروڑ روپے کی قیمت کی ایک کلوگرام مارفین کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار بھی کیا ہے۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 6:29 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سنیچر کے روز پولیس کو ایک بار پھر دوہری کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ یہاں کے رام سنیہی گھاٹ کوتوالی پولیس اور سواٹ ٹیم نے متحدہ طور پر ہریانہ سے بہار شراب سپلائی کرنے والے گروہ کا انکشاف کیا ہے۔

دوسری جانب حیدر گڑھ کوتوالی پولیس نے 3 کروڑ روپے کی قیمت کی ایک کلوگرام مارفین کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ رام سنیہی گھاٹ کوتوالی پولیس اور سواٹ ٹیم نے ہفتہ کی صبح کوٹوا سڑک فلائی اوور کے قریب دو ماروتی کار سے سہارنپور ضلع کے انمول چودھری، ہریانہ کے سنجیت، وکاس ملک اور روی ساہو کو گرفتار کیا۔

پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد

تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 248 بوتل ہرہانہ برانڈ کی آنگریزی شراب برآمد ہوئی، جس کی قیمت تقریباً 2 لاکھ روپے ہے۔

پوچھ تاچھ میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ وہ ہریانہ کے سونیپت ضلع سے شراب لاتے ہیں، کیونکہ وہاں ایکسائیز ڈیوٹی کم ہونے کی وجہ سے شراب سستی پڑتی۔

یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر میں لاکھوں روپے کی ایکسپائرڈ دوائیاں برآمد

ہم آپ کو بتادیں ریاست بہار میں شراب پر پابندی ہے، اس لیے وہ شرآب کو مہنگی قیمتوں پر وہاں فروخت کرتے ہیں۔

حیدرگڑھ کوتوالی حلقہ کے مارفین تسکر کو گرفتار کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ جمعہ کو کھرستیا گاؤں میں پلیا کے قریب اما شنکر نام کے تسکر کو 1 کلو مارفین کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اما شنکر گاؤں کے نریندر یادو کے ساتھ تسکری کرتا ہے۔ اما شنکر اسی سے مارفین لیکر چھوٹی چھوٹی پڑیا بناکر بارہ بنکی، رائبریلی اور ایٹھی ضلع میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے اس کے پاس سے ایک ہیرو ہانڈا، موبائل اور کمپیوٹرائزڈ تراضو بھی برآمد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.