گورنمنٹ انٹر کالج (جی آئی سی) کے تمام ٹیچرس ضلع کی غریب بستیوں میں جاکر وہاں کے شہریوں کو تعلیم کی اہمیت کے ساتھ گورنمنٹ کالج کی خصوصیات بتا رہے ہیں تاکہ اس سخت دور میں غریبوں کے بچے تعلیم سے محروم نہ رہ جائیں۔
قابل غور ہو کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس وبأ کی وجہ سے غریب عوام کی آمدنی شدید متاثر ہوئی ہے جس کے سبب بڑی تعداد میں بچے تعلیم سے دور ہو گئے ہیں۔
جی آئی سی نے اس مسلے کو بخوبی سمجھتے ہوئے یہ پہل شروع کی ہے کیونکہ جی آئی سی کی جانب سے طلبأ و طالبات کو مفت تعلیم، ایم ڈی ایم اور کورس کی کتابیں مفت فراہم کرائی جاتی ہیں۔
جی آئی سی کی کوشش ہے کہ ایسے تمام بچوں کا داخلہ کرایا جائے تاکہ وہ تعلیم سے محروم نہ رہیں اس لیے ضلع بارہ بنکی میں جی آئی سی کے تمام ٹیچرس کانشی رام کالونی اور ملین بستیوں میں جاکر وہاں کے شہریوں کو بیدار کر رہے ہیں۔