لکھنئو پولیس نے بار اسیوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جیتو یادو کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔
جیتو یادو کو سول کورٹ کے احاطے سے پولیس نے گرفتار کیا، جیتو یادو کے خلاف لکھنئو بار ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری سنجیو لودھی کو بم دھماکہ میں جان سے مارنے کی کوشش کا الزام ہے۔
جیتو یادو اور ان کے ساتھیوں کے خلاف وزیر گنج پولیس تھانے میں اقدام قتل کا کیس درج ہے۔
جیتو یادو کے ساتھ کچھ مقامی لوگوں نے کورٹ کے احاطے میں مار پیٹ کی تھی جس کے بعد اسے کے جی ایم یو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اس کیس کی مزید معلومات دیتے ہوئے ڈی سی پی وکاس چند تریپاٹھی نے کہا کہ 'اس کیس میں تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ دیگر ملزمین کو گرفتار کرنے کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔