ETV Bharat / state

مصنوعات پر حلال سرٹیفکیشن پر پابندی سے عوام پر کوئی اثر نہیں پوگا - دارالحکومت لکھنو کے حضرت گنج تھانے

دارالحکومت لکھنو کے حضرت گنج تھانے میں روز مرہ استعمال کی مصنوعات پر حلال سرٹیفیکیشن کے تعلق سے سنگین دفعات کے تحت کئی تنظیموں پر ایف ائی ار درج کی گئی ہے جس میں مصنوعات پر حلال سرٹیفکیشن کے نام پر رقم حاصل کر ملک مخالف سرگرمیوں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے-

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 6:09 PM IST

مصنوعات پر حلال سرٹیفکیشن پر پابندی سے عوام پر کوئی اثر نہیں پوگا

لکھنو: کانگریس پارٹی ریاستی اقلیتی سیل کے صدر شہنواز عالم نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش حکومت نے روز مرہ استعمال کی مصنوعات پر حلال سرٹیفکیشن کے تعلق سے پابندی عائد کر دی ہے اور کئی تنظیموں پر ایف ائی ار بھی درج کیا گیا ہے حکومت کا یہ قدم برسر اقتدار سیاسی جماعت بی جے پی کے ناکامیوں کو دکھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے ایف ائی ار میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ حلال سرٹیفیکیشن کے نام پر رقم حاصل کر شدت پسندی کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔ ایسے میں ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے اور اگر شدت پسندی کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کے ٹائمنگ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ وقت انتخابات کا ہے اور ایسے وقت میں اس طرح کے اقدامات ووٹرز کو متاثر کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔ بی جے پی کو لگتا ہے کہ کئی ریاستوں میں الیکشن کے نتائج ان کے حق میں نہیں جائیں گے یہی وجہ ہے کہ ہندو مسلم کے نام پر کوئی ایسا موضوع چھیڑا جائے جو ووٹرز کو متاثر کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں کوہلی کا جتنا رن، بریانی پر اتنا فیصد چھوٹ، اس ہوٹل نے پھر آفر دیا

انہوں نے کہا کہ اس کا اثر ریاست کی عوام پر نہیں پڑے گا جو بھی ایف ائی ار درج کی جائے گی اس کی جانچ پڑتال میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی جرائم سے وابستہ چیزیں نہیں مل سکتی ہیں البتہ اکثرتی طبقہ کو یہ پیغام دینے میں ان کو ضرور کامیابی ملے گی کہ اقلیتی طبقہ کے خلاف قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 28 نومبر سے اتر پردیش اسمبلی کی کاروائی شروع ہونے جا رہی ہے اور اس حوالے سے ہم احتجاج اور اسمبلی میں سوال کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا جو بھی ائین نے اختیار دیے ہیں اسی کے دائرے میں رہتے ہوئے اس مسئلے پر کانگریس پارٹی اواز بلند کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.