ETV Bharat / state

Bank Guard Shoots Customer: ماسک نہ پہننے پر گولی مارنے کا الزام، گارڈ گرفتار - بریلی میں ماسک نہ پہننے پر گولی ماری

بریلی میں بینک سے پیسے نکالنے پہنچے ایک صارف کو بینک کے گارڈ نے گولی مار دی۔ دراصل صارف نے ماسک نہیں لگایا تھا، جس کی وجہ سے دونوں میں بحث شروع ہوگئی اور سیکورٹی گارڈ نے گولی مار دی۔ پولیس نے گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے۔

بینک گارڈ پر صارف کو گولی مارنے کا الزام، گارڈ گرفتار

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 9:11 PM IST

Updated : Jun 25, 2021, 9:28 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی جنکشن مارگ پر واقع بینک آف بڑودہ میں تعینات سیکورٹی اہلکار نے ایک صارف کو ماسک نہ لگانے پر ہوئی بحث کے بعد گولی مار دی۔زخمی صارف کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ گارڈ کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

بینک گارڈ پر صارف کو گولی مارنے کا الزام

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شہر روندر کمار نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر تقریبا 11:30 بجے راجیش کمار اپنے کسی کام سے بینک پہنچے تھے۔ اسی دوران ان کی بینک برانچ میں موجود سیکورٹی گارڈ کیشو پرساد سے کہا سنی ہوگئی۔ اسی اثنا میں گارڈ نے راجیش کو گولی مار دی۔ راجیش کمار کو فورا بریلی ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کےدرمیان بحث ماسک کے سلسلے میں ہوئی یا کسی اور بات پر اس کی جانچ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:بغیر جہیز اور رسم و رواج کی شادی معاشرے کے لیے مثال

وہیں، حراست میں لئے جانے سے قبل بینک گارڈ نے کہا کہ ’میں بھی زخمی ہوں، آپ میرے شرٹ کے ٹوٹے ہوئے بٹن دیکھ سکتے ہیں۔ میری رائفل بھری ہوئی تھی۔ اور غلطی سے رائفل کا بٹن دب گیا۔

کیشو پرساد نے مزید کہا کہ ’ راجیش ماسک نہیں لگائے ہوئے تھا میں نے اس جانب اس کی توجہ دلائی اس نے ماسک تو لگا لیا لیکن اس کے فورا بعد مجھے گالیاں دینی شروع کردی۔ ہمارے درمیان بحث ہوگئی اور معاملہ گتھم گتھی تک پہنچ گیا اسی اثنا میں غلطی سے اچانک رائفل کا بٹن دب گیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

زخمی راجیش کمار اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ گارڈ کو پولیس اپنی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Jun 25, 2021, 9:28 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.