اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے کرنل گنج کوتوالی میں بینک منیجر نے 40 لاکھ روپئے کے خرد برد کے الزام میں 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شیشہ مئو برانچ کے فیلڈ افسر انکر چودھری نے چالاکی کے ساتھ بالواسطہ کچھ لوگوں کو 40 لاکھ کا قرض قسطوں میں مہیا کرایا تھا۔
مزید پڑھیں: مدھیہ پردیش: اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار بچی ہلاک
انکر کی موت کے بعد پورے معاملے کا خلاصہ ہونے پر برانچ منیجر سنجیو کھنا نے جمعرات کو اس سلسلے میں دناگری گاؤں کی فرم مینا ٹرسٹ کے پروپرائٹر ضمیر عالم،امیش تیواری، انیتا،اودھیش،امریندر اور شیوبہادر کے خلاف ہیرا پھیری کی رپورٹ درج کرائی ہے۔پولیس معاملہ درج کر کے چھان بین کررہی ہے۔