ETV Bharat / state

بنارس: فائرنگ میں دو ہلاک، ایک کی حالت نازک

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 1:01 PM IST

ریاستِ اترپردیش کے ضلع بنارس میں چوکا گھاٹ پر واقع جی ٹی روڈ پر نا معلوم بدمعاشوں نے تین افراد پر کھلے عام اندھادھند فائرنگ کر دی۔

بنارس: فائرنگ میں دو شخص ہلاک، ایک کی حالت نازک

فائرنگ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ہلاک ہوئے شخص کے اہل خانہ جی ٹی روڈ پر مظاہرہ کر رہے ہیں اور معاوضہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مقامی افراد پولیس انتظامیہ اور قانونی نظام پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں جی ٹی روڈ پر گولی مار کر بدمعاشوں کا فرار ہوجانا یہ قانون، نظم و نسق پر بڑا سوال کھڑا کرتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ ہی دور پر حفاظتی اہلکاروں کا دستہ موجود تھا اس کے باوجود بدمعاشوں نے تین لوگوں کو گولی مار دی ہے جس میں سے دو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے ہلاک شدگان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور زخمی شخص کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، فی الحال موقع پر کثیر تعداد میں پولیس اہلکار موجود ہیں اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ روڈ جام کر کے مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.